03:14 pm
آرمی چیف کا فوج میں روبوٹ آرمی شامل کرنے کا اعلان

آرمی چیف کا فوج میں روبوٹ آرمی شامل کرنے کا اعلان

03:14 pm

لندن(ویب ڈیسک) برطانوی جنرل نک کارٹر کا کہنا ہے کہ آئندہ دس برسوں میں 30 ہزار روبوٹ فوجی 90 ہزار برطانوی فوج کے شانہ بشانہ ہوں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی فوج میں 30 ہزار روبوٹ فوجی شامل کیے جائیں گے، اس سلسلے میں برطانوی آرمی چیف نک کارٹر نے یوم یادگار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا 2030 تک روبوٹ فوج میں شامل ہو جائیں گے۔انھوں نے کہا دنیا ایک اور جنگ عظیم کے خطرے سے دو چار ہے، جو روبوٹ فوج میں شامل کیے جا رہے ہیں
وہ 90 ہزار سپاہیوں کا ساتھ دیں گے، وزارت خزانہ سے اس کے لیے فنڈز کے سلسلے میں بات چیت چل رہی ہے۔برطانوی آرمی چیف نے ٹی وی انٹرویو میں کہا فوج کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، اب روبوٹ فوجی بھی انسانوں کے ساتھ مل کر فرنٹ لائن پر کام کریں گے۔چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے کہا جو فوج تیار کی جا رہی ہے اس میں ایسی مشینیں شامل ہوں گی جو یا تو خود کار ہوں گی یا پھر دور سے انھیں کنٹرول کیا جا سکے گا۔واضح رہے کہ روبوٹوں کی جنگ میں

سرمایہ کاری برطانوی پانچ سالہ مربوط دفاعی جائزے کی منصوبہ بندی کا بنیادی حصہ تھا، تاہم اس منصوبے کا مستقبل اس وقت شکوک و شبہات کی نذر ہو گیا جب چانسلر رشی سونک نے حکومتی اخراجات کا جائزہ ملتوی کر دیا۔ جس پر برطانوی آرمی چیف نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو وعدے کے مطابق پانچ سالہ دفاعی جائزے پر آگے بڑھنا چاہیے۔برطانوی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوج نے موجودہ تربیت یافتہ قوت 73،870 کے ساتھ کئی برسوں سے بھرتیوں کے سلسلے میں بھی جدوجہد کی ہے، جو معمولی 82،050 کے ہدف سے بھی کم ہیں۔ توقع کی جا رہی تھی کہ مربوط جائزے میں اس ہدف کو مزید کم کر کے 75،000 کر دیا جائے گا، اور اس خلا کو

پُر کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ دوسری طرف برطانیہ کی تمام مسلح افواج چھوٹے ڈرونز یا دور سے کنٹرول کیے جانے والی زمین پر یا پانی کے اندر چلنے والی گاڑیوں پر مشتمل تحقیقی منصوبوں کے سلسلے میں مصروف ہیں۔’قاتل روبوٹ ختم کرو‘ مہم کے نتیجے میں برطانوی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس کی پالیسی یہ ہے کہ صرف انسان ہی ہتھیاروں سے فائر کریں گے، تاہم دوسری طرف پابندیوں سے آزاد روبوٹ جنگ کے امکانی خطرے سے متعلق تشویش بھی بڑھتی جا رہی ہے۔اس وقت جو ٹیکنالوجی بنائی جا رہی ہے اس میں آئی 9 ڈرون شامل ہے، جو 6 روٹرز کے ذریعے چلے گا، اور اس میں 2 شاٹ گنز ہیں،

اور اسے دور سے کنٹرول کیا جائے گا، اسے عمارتوں پر حملہ کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، یعنی شہری جنگ کی صورت حال کے لیے جس میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا آج عمرہ شیڈول، خطاب بھی کریں گے

وزیراعظم کا آج عمرہ شیڈول، خطاب بھی کریں گے

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، بلاول بھٹو

ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، بلاول بھٹو

پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ،عید سے قبل شہریوں کیلئے شاندار خبرآگئی

پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ،عید سے قبل شہریوں کیلئے شاندار خبرآگئی

قومی ایئرلائن کی پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل،شہری سفر کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں

قومی ایئرلائن کی پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل،شہری سفر کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں

شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

خواجہ سرائوں کی موجیں ۔۔۔!!! حکومت نےعید سے قبل شاندار اعلان کردیا ، جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

خواجہ سرائوں کی موجیں ۔۔۔!!! حکومت نےعید سے قبل شاندار اعلان کردیا ، جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

 اسرائیلی حملوں کو معمول کی جھڑپیں قرار دینا گھناؤنی بات ہے، صدر مملکت

اسرائیلی حملوں کو معمول کی جھڑپیں قرار دینا گھناؤنی بات ہے، صدر مملکت

شہبازشریف کو باہرجانے کی اجازت دینا بوسیدہ نظام کا ثبوت ہے،فواد چوہدری

شہبازشریف کو باہرجانے کی اجازت دینا بوسیدہ نظام کا ثبوت ہے،فواد چوہدری

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسے ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کیاخاص بات ہے ؟

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسے ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کیاخاص بات ہے ؟

ہم ترقی یافتہ قوم تب ہی بن سکتے ہیںجب قوم کی مائیں صحت منداور تعلیم یافتہ ہوں گی،شہبازشریف

ہم ترقی یافتہ قوم تب ہی بن سکتے ہیںجب قوم کی مائیں صحت منداور تعلیم یافتہ ہوں گی،شہبازشریف

شاہ محمود نے آرٹیکل 370 کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا، محمد زبیر کا دعویٰ

شاہ محمود نے آرٹیکل 370 کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا، محمد زبیر کا دعویٰ

’’بڑے بے آبرو ہوکرمڑے ایئرپورٹ کے کوچے سے‘‘زرتاج گل

’’بڑے بے آبرو ہوکرمڑے ایئرپورٹ کے کوچے سے‘‘زرتاج گل

کرونا کے باعث سیاحت پر عائد پابندی ،حکومت کا عوام کو سرپرائز ، خبر پڑھ کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

کرونا کے باعث سیاحت پر عائد پابندی ،حکومت کا عوام کو سرپرائز ، خبر پڑھ کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے