01:04 pm
یورپی یونین سےعلیحدگی؛ برطانوی وزیراعظم کے والد کا فرانسیسی شہریت لینے کا اعلان

یورپی یونین سےعلیحدگی؛ برطانوی وزیراعظم کے والد کا فرانسیسی شہریت لینے کا اعلان

01:04 pm

 لندن(ویب ڈیسک )برطانیہ کی یورپی یونین سے باضابطہ علیحدگی کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے والد نے فرانسیسی شہریت لینے کا اعلان کردیا۔سال نو کے آغاز ہوتے ہی برطانیہ باضابطہ طور پر یورپی یونین سے علیحدہ ہوگیا جس کے ساتھ ہی برطانوی شہریوں کو حاصل پچھلی تمام سہولیات ختم ہوگئی اور برطانیہ یورپی یونین کے درمیان ہونے والے نئے معاہدے کا آغاز
بھی ہوگیا۔دوسری جانب یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے والد اسٹینلے پیٹرک جانسن نے فرانسیسی شہریت لینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ فرانس سے مضبوط خاندانی تعلقات ہونے کی وجہ سے وہ فرانسیسی شہریت حاصل کریں گے۔خیال رہے اسٹینلے پیٹرک جانسن یورپین پارلیمنٹ کے ممبر بھی رہ چکے ہیں اور انہوں نے یورپی یونین سے علیحدگی کی مخالفت میں ووٹ دیا تھا جب کہ فرانس کی جانب سے ان کی شہریت کی درخواست منظور ہونے کے بعد وہ دہری شہریت کے حامل برطانوی شہری ہوجائیں گے، اس طرح وہ یورپی یونین کا حصہ رہیں گے اور انہیں وہ تمام سہولیات حاصل ہوں گی جو پہلے کسی بھی برطانوی شہری کو حاصل تھیں۔اسٹینلے پیٹرک جانسن نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ یورپین رہوں گا، دراصل میری والدہ کی پیدائش فرانس میں ہوئی تھی، اس لیے میں کچھ نیا نہیں کررہا بلکہ جو میں پہلے سے تھا، وہی دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہوں جب کہ کوئی بھی کسی برطانوی شہری کو یہ نہیں کہہ سکتا کہ تم یورپی نہیں ہو۔برطانیہ یورپی یونین کے قوانین پر عملدرآمد کا پابند نہیں رہا، آج سے برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین جگہ، سفر، تجارت، امیگریشن اور سیکیورٹی تعاون کے نئے ضوابط نافذ العمل ہوگئے ہیں۔وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ بریگزٹ کا طویل مرحلہ مکمل ہونے کے بعد برطانیہ کو آزادی مل گئی، مستقبل قریب میں چند مشکلات ہوں گی لیکن تبدیلی سے مکمل ہم آہنگی کے بعد برطانیہ کی کمپنیاں تیزی سے ترقی کر سکیں گی۔

تازہ ترین خبریں

کراچی ضمنی الیکشن، 40 پولنگ سٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی مکمل،مزید کتنے ووٹ مسترد ہوئے ؟انتہائی اہم خبر 

کراچی ضمنی الیکشن، 40 پولنگ سٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی مکمل،مزید کتنے ووٹ مسترد ہوئے ؟انتہائی اہم خبر 

سیشن کورٹس کو ریپ کیسز کی سماعت کی اجازت دے دی گئی

سیشن کورٹس کو ریپ کیسز کی سماعت کی اجازت دے دی گئی

شہباز شریف نے رابطے تیز کرلئے ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ۔۔۔ کیا کیا باتیں ہوئی؟؟ انتہائی ہم خبر 

شہباز شریف نے رابطے تیز کرلئے ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ۔۔۔ کیا کیا باتیں ہوئی؟؟ انتہائی ہم خبر 

صوبائی دارالحکومت میں خوفناک آتشزدگی ۔۔ ہر چیز جل کر راکھ ہوگئی 

صوبائی دارالحکومت میں خوفناک آتشزدگی ۔۔ ہر چیز جل کر راکھ ہوگئی 

عید الفطر پر ایک اور ریلیف ۔۔حکمہ ریلوے نے عیدالفطر پر عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

عید الفطر پر ایک اور ریلیف ۔۔حکمہ ریلوے نے عیدالفطر پر عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

قومی ائیر لائن کا بیرونی ملک پاکستانیو ں کیلئے تحفہ ۔۔۔ مسافروں کیلئے خوشخبری 

قومی ائیر لائن کا بیرونی ملک پاکستانیو ں کیلئے تحفہ ۔۔۔ مسافروں کیلئے خوشخبری 

حکومت کا 9 مئی کو یوم توبہ منانے کا فیصلہ 

حکومت کا 9 مئی کو یوم توبہ منانے کا فیصلہ 

طلبا و طالبات تیاری کرلیں ۔۔۔۔۔۔  وزیر تعلیم شفقت محمود نے  بورڈ امتحانات شروع کرنے کے اصولی فیصلے کا اعلان کردیا

طلبا و طالبات تیاری کرلیں ۔۔۔۔۔۔  وزیر تعلیم شفقت محمود نے  بورڈ امتحانات شروع کرنے کے اصولی فیصلے کا اعلان کردیا

تحریک انصاف نے حلقہ این 249کا الیکشن کالعدم قراردینے کی درخواست دے دی

تحریک انصاف نے حلقہ این 249کا الیکشن کالعدم قراردینے کی درخواست دے دی

علی زیدی نےمفتاح اسماعیل کو 10کروڑ روپے ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا

علی زیدی نےمفتاح اسماعیل کو 10کروڑ روپے ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا

بھارت میں کرونا سے  لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں، وزیراعظم

بھارت میں کرونا سے لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں، وزیراعظم

یا اللہ خیر ۔۔۔ فخر عالم کے متعلق انتہائی بری خبر آگئی ۔۔

یا اللہ خیر ۔۔۔ فخر عالم کے متعلق انتہائی بری خبر آگئی ۔۔

غلطیاں تسلیم کرنا کافی نہیں، عمران خان معافی مانگیں، بلاول

غلطیاں تسلیم کرنا کافی نہیں، عمران خان معافی مانگیں، بلاول

عید الفطر کی آمد ۔۔ قیدیوں کیلئے انتہائی اہم خبر ۔۔۔۔ صدر مملکت نے منظوری دے دی 

عید الفطر کی آمد ۔۔ قیدیوں کیلئے انتہائی اہم خبر ۔۔۔۔ صدر مملکت نے منظوری دے دی