03:06 am
مسلمانوں کی میتیں جلانے کے خلاف مسلم کونسل آف برٹین نے سری لنکن حکومت کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا

مسلمانوں کی میتیں جلانے کے خلاف مسلم کونسل آف برٹین نے سری لنکن حکومت کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا

03:06 am

لندن (سعید نیازی) سری لنکا میں کورونا وائرس کے سبب انتقال کر جانے والے مسلمانوں کی میتوں کو جلائے جانے کے خلاف مسلم کونسل آف برٹین نے سری لنکن حکومت کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکا کی حکومت نے اس خدشہ کے پیش نظر کے کورونا سے متاثرہ میت کو دفنانے کی صورت میں زیرزمین پانی میں جراثیم شامل ہوسکتے ہیں جس سے وائرس پھیل سکتا ہے اس لئے وائرس کے سبب ہلاک ہونے والے تمام افراد کی میت کو صرف جلایا جائے۔ سری لنکا کے مسلمان تو اس غیراسلامی فیصلے کے خلاف احتجاج کر ہی رہے ہیں، آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن نے بھی سری لنکا کی حکومت کے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کو ان کے عقائد کے مطابق آخری رسومات ادا کرنے کی اجازت نہ دینا نہ مناسب ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ کی رکن ڈاکٹر روزینہ خان نے بھی اس حوالے سے فارن سیکرٹری ڈومینک راب کو ایک خط لکھا ہے اور کہا ہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی گائیڈ لائنز کے مطابق آخری
رسومات کے دونوں طریقے محفوظ ہیں تو پھر مسلمانوں کو میت کی تدفین کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی۔ اطلاعات کے مطابق اب تک ایک 20 دن کے بچے سمیت تقریباً ایک سو مسلمانوں کی میتوں کو جلایا جاچکا ہے۔ یہ طریقہ کار تدفین کی نسبت انتہائی مہنگا بھی ہے جس کے سبب بعض غریب افراد میتیں وصول ہی نہیں کررہے کیونکہ ان کے پاس میت کو جلانے کے طریقہ کار پر اٹھنے والے اخراجات ادا کرنے کیلئے رقم نہیں ہے۔ برطانیہ میں 500 سے زائد اداروں کی مشترکہ تنظیم مسلم کونسل آف برٹین نے مسلمانوں کی میتوں کو جلانے سے روکنے کیلئے ایک ٹاسک فورس بھی تشکیل دےدی ہے۔ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل زارا محمد کی سربراہی میں بننے والی ٹاسک فورس میں برطانیہ میں سری لنکا کی مختلف باڈیز کے نمائندوں، لائرز، میڈیکل ایکسپرٹ اور کمیونٹی لیڈرز کی نمائندگی بھی موجود ہے۔ ٹاسک فورس نے فارن سیکرٹری ڈومینک راب اور سری لنکا کے ہائی کمشنر کے نام خطوط روانہ کئے ہیں جس میں مسلم اور کرسچین کمیونٹی کے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے میت کو جلانے کے احکامات کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایم سی بی کی قانونی نمائندگی کرنے والے قانون دان طیب علی نے کہا ہے کہ سری لنکا میں اقلیتی گروپوں کے افراد کو اپنی میتیں جلانے پر مجبور کرنا مذہبی آزدیوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بین الاقوامی قوانین کے مطابق لواحقین کو میت تاخیر سے دینا بھی غلط ہے جب تک کوئی معقول جواز نہ ہو، سری لنکا کی حکومت، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی کورونا سے ہلاک ہونے والوں سے متعلق ہدایات کو نظرانداز کررہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سری لنکا کی سپریم کورٹ نے بھی جلدی میں اس معاملے کو نمٹاتے ہوئے لواحقین کی درخواست کو خارج کردیا ہے جس کے بعد مقامی سطح پر اس معاملے کو حل کرنے کا کوئی طریقہ نہیں بچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اس معاملے کو اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کمیٹی فار ریزولوشن میں جلد توجہ کیلئے پیش کیا جائے گا۔ مسلم کونسل آف برٹین نے کہا ہے کہ سری لنکا حکومت کی اقلیتوں کو جبری طور پر میتوں کو جلانے کی پالیسی غیر فطری ہے جس سے مرحومین کے لواحقین کو شدید اذیت سے گزرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لواحقین کو عزت کے ساتھ میت کو دفنانے کی اجازت دلوانے کیلئے ٹاسک فورس قانونی کارروائی کرے گی۔ اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے وزیراعظم مہندرا راجا پاسکے نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ تدفین کیلئے خشک اراضی تلاش کریں تاہم مقامی کمیونٹی کے مطابق ایسی ہدایات پہلے بھی جاری کی جا چکی ہیں جن پر آج تک عمل نہیں ہوا ہے۔
 

تازہ ترین خبریں

سکھر کے دارالامان میں ذہنی مریضہ درندگی کا شکار

سکھر کے دارالامان میں ذہنی مریضہ درندگی کا شکار

کراچی ضمنی الیکشن، 40 پولنگ سٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی مکمل،مزید کتنے ووٹ مسترد ہوئے ؟انتہائی اہم خبر 

کراچی ضمنی الیکشن، 40 پولنگ سٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی مکمل،مزید کتنے ووٹ مسترد ہوئے ؟انتہائی اہم خبر 

سیشن کورٹس کو ریپ کیسز کی سماعت کی اجازت دے دی گئی

سیشن کورٹس کو ریپ کیسز کی سماعت کی اجازت دے دی گئی

شہباز شریف نے رابطے تیز کرلئے ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ۔۔۔ کیا کیا باتیں ہوئی؟؟ انتہائی ہم خبر 

شہباز شریف نے رابطے تیز کرلئے ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ۔۔۔ کیا کیا باتیں ہوئی؟؟ انتہائی ہم خبر 

صوبائی دارالحکومت میں خوفناک آتشزدگی ۔۔ ہر چیز جل کر راکھ ہوگئی 

صوبائی دارالحکومت میں خوفناک آتشزدگی ۔۔ ہر چیز جل کر راکھ ہوگئی 

عید الفطر پر ایک اور ریلیف ۔۔حکمہ ریلوے نے عیدالفطر پر عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

عید الفطر پر ایک اور ریلیف ۔۔حکمہ ریلوے نے عیدالفطر پر عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

قومی ائیر لائن کا بیرونی ملک پاکستانیو ں کیلئے تحفہ ۔۔۔ مسافروں کیلئے خوشخبری 

قومی ائیر لائن کا بیرونی ملک پاکستانیو ں کیلئے تحفہ ۔۔۔ مسافروں کیلئے خوشخبری 

حکومت کا 9 مئی کو یوم توبہ منانے کا فیصلہ 

حکومت کا 9 مئی کو یوم توبہ منانے کا فیصلہ 

طلبا و طالبات تیاری کرلیں ۔۔۔۔۔۔  وزیر تعلیم شفقت محمود نے  بورڈ امتحانات شروع کرنے کے اصولی فیصلے کا اعلان کردیا

طلبا و طالبات تیاری کرلیں ۔۔۔۔۔۔  وزیر تعلیم شفقت محمود نے  بورڈ امتحانات شروع کرنے کے اصولی فیصلے کا اعلان کردیا

تحریک انصاف نے حلقہ این 249کا الیکشن کالعدم قراردینے کی درخواست دے دی

تحریک انصاف نے حلقہ این 249کا الیکشن کالعدم قراردینے کی درخواست دے دی

علی زیدی نےمفتاح اسماعیل کو 10کروڑ روپے ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا

علی زیدی نےمفتاح اسماعیل کو 10کروڑ روپے ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا

بھارت میں کرونا سے  لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں، وزیراعظم

بھارت میں کرونا سے لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں، وزیراعظم

یا اللہ خیر ۔۔۔ فخر عالم کے متعلق انتہائی بری خبر آگئی ۔۔

یا اللہ خیر ۔۔۔ فخر عالم کے متعلق انتہائی بری خبر آگئی ۔۔

غلطیاں تسلیم کرنا کافی نہیں، عمران خان معافی مانگیں، بلاول

غلطیاں تسلیم کرنا کافی نہیں، عمران خان معافی مانگیں، بلاول