03:09 am
اسیکس میں نیوایئر کی غیر قانونی پارٹی 500 سالہ قدیم چرچ تباہ

اسیکس میں نیوایئر کی غیر قانونی پارٹی 500 سالہ قدیم چرچ تباہ

03:09 am

لندن (پی اے) اسیکس میں نیو ایئر کی ایک غیر قانونی پارٹی کے دوران 500 سالہ قدیم چرچ تباہ ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہجوم کے برینٹ ووڈ کے قریب واقع ایسٹ ہارن ڈن کے چرچ میں گھسنے سے تمام سینٹس ٹوٹ گئے، ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے جانے والی پولیس پارٹی کو دھمکیاں دی گئیں اور مختلف اشیا ان پر پھینکی گئیں، پولیس نے ہجوم کو منتشر کرکے اکیوئپمنٹس ضبط کرلئے۔ ہارلو سے تعلق رکھنے والے 27 اور 22سالہ 2 افراد اورسائوتھ وارک سے تعلق رکھنے والے ایک 35 سالہ شخص کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔ انھیں نقص امن اور منشیات سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ فرہینڈز آف آل سینٹس کی ایک والنٹیئر Astrid Gillespie نے اسے تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایونٹ آرگنائز کرنے والوں نے ہوا باہر پھینکنے والے ایک فین یونٹ لگانے، چرچ کے فیوز سے سائونڈ اکیوئپمنٹس کی وائرنگ کرنے کیلئے ایک کھڑکی تباہ کردی، یہ ایک پروفیشنل سیٹ اپ تھا، ان لوگوں نے عارضی بیت الخلا کا سیٹ اپ بھی لگایا تھا، شراب خانے کیلئے ایک حصہ بنایا گیا، جہاں ٹوکن تبدیل
کرائے جاسکتے تھے، یہ بالکل ہی افراتفری کی صورت حال تھی۔ انھوں نے کہا کہ یہ اتنا خوبصورت چرچ تھا، اس کو تباہ کیا جانا افسوسناک ہے۔ کنزرویشن گروپ کے اندازے کے مطابق چرچ کی عمارت ٹوڈر بلڈنگ کی مرمت پر کم وبیش 1,000پونڈ خرچ ہوں گے۔ انگلینڈ میں اسیکس کا علاقہ کورونا وائرس کی سخت پابندیوں کے tier فور میں شامل ہے اور بدھ کو اس علاقے میں وائرس کے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ بعد ازاں پولیس نے ایک خالی پڑے گودام میں ایک غیر قانونی پارٹی میں شریک کم وبیش 100 افراد کو منتشر کیا اور 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایک خاتون پر بری روڈ پر واقع ایک گھر میں 100 افراد کی ایک پارٹی کا اہتمام کرنے پر 10,000 پونڈ جرمانہ کیا، پولیس نے تمام اکیوئپمنٹس ضبط کرلئے اور فکسڈ جرمانے کے 25 نوٹس جاری کئے۔ اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل اینڈی پرافٹ کا کہناہے کہ بدقسمتی سے لوگوں نے کورونا سے متعلق قواعد وضوابط کی دھجیاں اڑانے کا فیصلہ کیا، انھوں نے فیصلہ کیا کہ پارٹی کا انعقاد لوگوں کے تحفظ سے زیادہ اہم ہے، ہم نے اکیوئپمنٹس ضبط کرکے 5 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان لوگوں پر، جو اس طرز عمل کو درست تصور کررہے تھے، بڑی تعداد میں جرمانے کئے۔
 

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سیالکوٹ گیریژن ، جوانوں اور افسران سے خطاب بھی کیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سیالکوٹ گیریژن ، جوانوں اور افسران سے خطاب بھی کیا

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

 وزیراعظم کافارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چلنج

وزیراعظم کافارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چلنج

 عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ شازیہ مری

عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ شازیہ مری

 مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرکے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں ۔  فار ن فنڈنگ کو پبلک کرنے کے حق میں ہوں۔ عمران خان 

 مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرکے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں ۔  فار ن فنڈنگ کو پبلک کرنے کے حق میں ہوں۔ عمران خان 

لکی مروت میں جیل سے رہائی پانے والے افراد پر فائرنگ ۔۔۔ 5 افراد موت کے گھاٹ اتار دئے گئے 

لکی مروت میں جیل سے رہائی پانے والے افراد پر فائرنگ ۔۔۔ 5 افراد موت کے گھاٹ اتار دئے گئے