07:30 pm
اگر مجھے وقت پر اسپتال لے جاتے تو میری بچی نہ مرتی۔۔۔ دکھی ماں کی داستان جس کی بیٹی پیدا ہونے سے پہلے ہی دنیا سے منہ موڑ گئی

اگر مجھے وقت پر اسپتال لے جاتے تو میری بچی نہ مرتی۔۔۔ دکھی ماں کی داستان جس کی بیٹی پیدا ہونے سے پہلے ہی دنیا سے منہ موڑ گئی

07:30 pm

“اگر مجھے بروقت اسپتال لے جاتے تو میری بچی زندہ بچ جاتی“ یہ الفاظ اس دکھی ماں کے ہیں جس نے اپنی بیٹی کو پیدا ہونے سے پہلے ہی کھو دیا۔ جانے اسے انتظامیہ کی بے حسی کہنا ٹھیک ہوگا یا لاپروائی جس نے ایک ماں کی گود بھرنے سے پہلے ہی اجاڑ دی۔آمنہ بی بی نام کی پاکستانی 31 سالہ خاتون دس جون کو اپنے شوہر اور باقی اہلِ خانہ کے ساتھ برطانیہ پہنچیں تو وہ 34 ہفتوں کی حاملہ تھیں۔ برطانیہ پہنچنے کے بعد کورونا کی وجہ سے برطانوی سرکار کی جاری کی گئی
ہدایات کی وجہ سے آمنہ کو دس دن کے لئے ان کے شوہر اور باقی گھر والوں کے ساتھ خصوصی ہوٹل میں قرنطینہ کرنا پڑا۔ اچانک طبیعت بگڑنے پر اسپتال نہیں جانے دیا گیا مسز آمنہ کا کہنا تھا کہ انھیں قرنطینہ کے دوران اسکین کروانے کی ضرورت محسوس ہوئی کیونکہ ان کے جسم پر سوجن پیدا ہورہی تھی لیکن ہوٹل کے پیرامیڈک اسٹاف نے کہا کہ مریض ہفتے میں صرف دو بار اسپتال جاسکتے ہیں اور آمنہ اسپتال جانے کی مقررہ حد پوری کرچکی ہیں دو بار باتھ روم میں گریں اور زخمی ہوگئیں آمنہ نے بتایا کہ ان کے جسم میں سوجن اتنی بڑھ گئی تھی جسے کم کرنے کے لئے وہ نہانے گئیں لیکن دو بار ان کا پیر پھسلا اور وہ زخمی بھی ہوئیں اور چلنا پھرنا بھی مشکل ہوگیا۔ لیکن ہوٹل کا اسٹاف انھیں اسپتال جانے کی اجازت دینے کے بجائے درد کم کرنے والی دوا کی پیشکش ہی کرتا رہا۔ اگلے دن جب وہ درد سے تڑپنے لگیں اور ان کو بہت زیادہ پسینہ آنے لگا تو اسٹاف نے انھی اسپتال جانے کی اجازت دی لیکن پھر بھی وہیل چئیر منگوانے کے لئے انھیں 45 منٹ انتظار کرنا پڑا۔ آپ کے شوہر آپ کے ساتھ نہیں جاسکتے مسز آمنہ کہتی ہیں کہ وہ درد سے بے حال ہونے کے ساتھ خوفزدہ بھی تھیں۔ ہوٹل اسٹاف سے انھوں نے اپنے شوہر کو ساتھ لے چلنے کی درخواست کی جسے انھوں نے مسترد کردیا اور کہا کہ “آپ کے شوہر ساتھ نہیں جاسکتے“ جس کے بعد وہ سیکورٹی کے ساتھ اسپتال پہنچیں جہاں ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کیا اور بچے کی دھڑکن سننے کی کوشش کی جو بند ہوچکی تھی۔ ڈاکٹرز نے آمنہ کو بتایا کہ ان کی بچی کا پیدائش سے پہلے ہی انتقال ہوچکا ہے۔ مسز آمنہ کو سی سیکشن کے لئے آئی سی یو وارڈ میں لے جایا گیا جہاں انھیں خون چڑھایا گیا۔ آمنہ کو چار دن تک اسپتال میں رہنا پڑا۔ مجھے دوسری زندگی ملی تو۔۔۔ اپنے دکھ کو بیان کرتے ہوئے آمنہ کہتی ہیں کہ “میں چاہتی ہوں کہ انتظامیہ اسپتال جانے کے قواعد و ضوابط کو واضح کرے اور شرائط میں نرمی پیدا کرے تاکہ جو دکھ میں نے جھیلا وہ کوئی اور ماں نہ جھیلے“ آمنہ نے مذید کہا کہ “اگر مجھے ایک اور زندگی ملی تو بھی میں اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کام کروں گی۔ میرا دکھ بہت بڑا ہے جو پوری زندگی کم نہیں ہوسکے گا۔ کاش مجھے اسپتال جانے دیا جاتا تو میری بچی زندہ ہوتی“ ہوٹل کا بیان اس معاملے پر ہوٹل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کے مہمانوں کی حفاظت کرنا ان کی اولین ترجیح ہوتی ہے اور رازداری کی وجوہات کی وجہ سے وہ اس بارے میں کوئی بیان نہیں دے سکتے البتہ قواعد و ضوابط بنانا برطانیہ کے سرکارہ ادارے کی ذمہ داری ہے جس پر انھیں ہر حال میں عمل کرنا پڑتا ہے“

تازہ ترین خبریں

فیصل آباد کا بے روزگار شہری 600موٹر سائیکلوں کا مالک نکل آیا

فیصل آباد کا بے روزگار شہری 600موٹر سائیکلوں کا مالک نکل آیا

راجہ ظفر معروف نے مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے اندر ناقص کارگردگی دکھانے کی وجہ سے مرکزی عہدے سے استعفی دیدیا

راجہ ظفر معروف نے مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے اندر ناقص کارگردگی دکھانے کی وجہ سے مرکزی عہدے سے استعفی دیدیا

 پاکستان جنوبی افریقا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ قمر جاوید باجوہ

پاکستان جنوبی افریقا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ قمر جاوید باجوہ

 کراچی میں کوئی شخص غیرضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ 

 کراچی میں کوئی شخص غیرضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ 

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

عالمی ایجنڈے کے حامیوں نے آزاد کشمیر الیکشن کے لیے پیسا دیا۔ احسن اقبال

عالمی ایجنڈے کے حامیوں نے آزاد کشمیر الیکشن کے لیے پیسا دیا۔ احسن اقبال

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ثانیہ نشتر اورفواد چودھری میں تلخ کلامی

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ثانیہ نشتر اورفواد چودھری میں تلخ کلامی

شاہد خان آفریدی ایک اور لیگ کا حصہ بن گئے

شاہد خان آفریدی ایک اور لیگ کا حصہ بن گئے

سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات۔۔۔وزیراعظم نے سفری پابندیوں‌ کا معاملہ اٹھا دیا

سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات۔۔۔وزیراعظم نے سفری پابندیوں‌ کا معاملہ اٹھا دیا

مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی ویڈیو شئیر کر دی

مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی ویڈیو شئیر کر دی

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

 صدر، وزیراعظم، گونررز، وزرائے اعلیٰ، مشیران کی سکیورٹی پر 762 پولیس اہلکار، 14 رینجرز اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں۔ فواد چوہدری

 صدر، وزیراعظم، گونررز، وزرائے اعلیٰ، مشیران کی سکیورٹی پر 762 پولیس اہلکار، 14 رینجرز اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں۔ فواد چوہدری

مسلم لیگ(ن) کی شکست کی وجہ خودمریم نوازاور نوازشریف ہیں، رانا عظیم

مسلم لیگ(ن) کی شکست کی وجہ خودمریم نوازاور نوازشریف ہیں، رانا عظیم

 کپتانی یہی ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہے۔ کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہر میچ میں پرفارم کروں۔بابر اعظم

کپتانی یہی ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہے۔ کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہر میچ میں پرفارم کروں۔بابر اعظم