09:59 pm
اچانک گاڑی میں آگ لگی اور پھر-- جلتی گاڑی سے والد کی زندگی بچانے والا شخص کون تھا؟

اچانک گاڑی میں آگ لگی اور پھر-- جلتی گاڑی سے والد کی زندگی بچانے والا شخص کون تھا؟

09:59 pm

ایک ٹیکسی ڈرائیور کی بیٹی نے اپنے والد کی زندگی بچانے والے اجنبی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے خدا کی طرف سے بھیجا گیا فرشتہ قرار دیا ہے۔لندن میں بدھ کو پیش آنے والے اس واقعے میں اس ٹیکسی ڈرائیور کی گاڑی جل کر راکھ ہوگئی ہے۔عفت نورین کے والد 58 سالہ عبدالاول جنوب مشرقی لندن میں گاڑی چلا رہے تھے جب ایک شخص نے اس میں سے آگ بھڑکتی دیکھی اور فائر بریگیڈ کو کال کر دی۔عبدالاول کی قوت سماعت کمزور ہے اس لیے جب اس شخص نے انھیں آگ کے بارے میں
خبردار کرنے اور گاڑی سے نکل جانے کو کہا تو وہ سمجھے کہ وہ شخص ان سے کسی بات پر لڑائی کر رہا ہے۔ان کی بیٹی عفت نورین نے مدد کرنے والے شخص کے بارے میں کہا ہے کہ ’انسانیت ایسی ہونی چاہیے۔ اگر زیادہ سے زیادہ لوگ ایسے ہوں تو دنیا ایک بہتر جگہ ہو سکتی ہے۔‘اس مسلمان خاندان کا کہنا ہے کہ شاید اس اجنبی کو خدا نے فرشتہ بنا کر بھیجا تھا۔واقعہ کیسے پیش آیا؟عبدالاول بدھ کی سہ ہہر پیٹرول سٹیشن سے واپس آ رہے تھے جب ان کی گاڑی گرم ہونا شروع ہوگئی۔مدد کرنے والا شخص جو اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتا، اس وقت قریب ہی شاپنگ کر رہا تھا جب اس نے گاڑی کے بونیٹ سے آگ کا شعلہ نکلتے دیکھا اور حکام کو آگاہ کر دیا۔وہ شخص اس موقع پر تیزی سے بھاگ کر ان کی گاڑی کی طرف بڑھا اور بار بار گاڑی کی کھڑکی پر دستک دینے لگا اور گاڑی کو کسی محفوظ مقام پر روکنے کے لیے کہا۔مدد کرنے والے اس شخص کی عمر 30 کے پیٹے میں ہے۔ اسے آخر کار عبدالاول کی بازو پکڑ کر انھیں گاڑی سے دور لے جانا پڑا جس کے بعد فائر بریگیڈ نے آ کر آگ بجھائی۔ان کی بیٹی نورین کا کہنا ہے کہ آپ کو ان کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ان کو جسمانی طور پر چھونا پڑتا ہے۔ ’پوری دنیا آگ کی لپیٹ میں ہوگی لیکن وہ جو کر رہے ہیں کرتے رہیں گے۔‘لوگ مجھے کہہ رہے ہیں کہ ’تم خوش قسمت ہو کہ وہ اجنبی مدد کے لیے پہنچ گیا۔‘وہ کہتی ہیں کہ ’اگر میں آگ دیکھتی تو شاید پاس نہ جاتی۔‘وہ مزید کہتی ہیں ’میری خواہش ہے کہ ان جیسے مزید لوگ ہوں، بہت سے دوسرے لوگ فون پر ویڈیو بنا رہے تھے لیکن صرف ایک شخص تھا جسے واقعی میرے والد کی فکر تھی۔ میں بہت شکر گزار ہوں کہ دنیا میں ایسے لوگ ہیں۔‘نورین کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک معجزہ ہے کہ انھیں خراش تک نہیں آئی۔ حدت اتنی زیادہ اور دھواں تھا، یہ ناقابل یقین ہے۔‘’لندن میں اکثر لوگ بس پاس سے گزر جاتے ہیں۔ اس شخص کو اس سے کچھ حاصل نہیں ہوا لیکن وہ بالکل ہچکچایا نہیں‘۔

تازہ ترین خبریں

ایک ساتھ 3چھٹیاں۔۔23،24 اور25 ستمبر کو پورے ملک بھر میں چھٹی کا اعلان۔پرائیویٹ اور سرکاری ملازمین کی موجیں ، تعلیمی ادارے بھی بند،شاندار خبر

ایک ساتھ 3چھٹیاں۔۔23،24 اور25 ستمبر کو پورے ملک بھر میں چھٹی کا اعلان۔پرائیویٹ اور سرکاری ملازمین کی موجیں ، تعلیمی ادارے بھی بند،شاندار خبر

پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں:سعودی عرب

پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں:سعودی عرب

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار