09:40 pm
ملالہ نے اپنے نکاح پر مولوی صاحب کو مٹھائی کی ٹوکری تحفے میں دی تو مولوی صاحب نے ملالہ اور ان کی والدہ کو کیا چیز دیدی ؟ حیران کن خبر

ملالہ نے اپنے نکاح پر مولوی صاحب کو مٹھائی کی ٹوکری تحفے میں دی تو مولوی صاحب نے ملالہ اور ان کی والدہ کو کیا چیز دیدی ؟ حیران کن خبر

09:40 pm

برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک ) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے نکاح پر نکاح خواں کو مٹھائی کی ٹوکری تحفے میں دی
گئی جب کہ نکاح خواں نے ملالہ اور ان کی والدہ کو قرآن مجید کی تفاسیر ہدیہ کیں۔ ملالہ یوسفزئی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائی پرفارمنس سنٹر کے جنرل منیجر عاصر ملک کا نکاح پڑھانے والے علامہ قیام الدین کا کہنا ہے کہ ملالہ کا نکاح ان کے برمنگھم میں واقع گھر میں ہوا جس میں دونوں خاندانوں اور ملالہ کی کچھ سہیلیوں نے شرکت کی۔ انڈیپنڈنٹ اردو کو دیے گئے انٹرویو میں علامہ قیام الدین نے بتایا کہ وہ ملالہ اور ان کے شوہر کیلئے اردو میں قرآن مجید کی تفسیر کا تحفہ لے کر گئے۔ انہیں میڈیا سے پتہ چلا کہ ملالہ کی والدہ پشتو میں بات کرتی ہیں تو اس لیے وہ ان کیلئے پشتو زبان میں تفسیر کا تحفہ لے کر گئے۔ ملالہ کے گھر سے انہیں مٹھائی کی ٹوکری تحفے میں دی گئی۔ نکاح خواں کے مطابق ملالہ کے گھر میں بھی ایسا ہی ماحول تھا جیسا عام گھروں میں ہوتا ہے۔ ان کے والدین بھی عام والدین کی طرح اپنی بیٹی کی شادی پر خوش اور جدائی کا سوچ کر غمزدہ تھے۔ انہیں ایک ہفتہ پہلے ہی نکاح کی اطلاع دے دی گئی تھی تاہم انہوں نے اس حوالے سے کسی کو نہیں بتایا ، یہاں تک کہ ان کے اپنے گھر والے بھی اس شادی سے بے خبر ہی رہے اور انہیں بھی ملالہ کی تصاویر سے شادی کا پتہ چلا۔ ایک اور ویب سائٹ ٹرائبل نیوز نیٹ ورک کے مطابق علامہ قیام الدین برمنگھم میں ملالہ کے گھر کے نزدیک اسلامک سنٹر میں درس و تدریس سے منسلک ہیں۔ وہ ایک اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر اور ایک اور تعلیمی ادارے کے نائب پرنسپل کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان خاص کے محلہ رستم خیل سے ہے اور وہ گزشتہ چھ، سات سال سے برمنگھم میں مقیم ہیں۔

تازہ ترین خبریں

وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ ووٹنگ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ ووٹنگ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے دو ناموں کی تجویز آگئی

چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے دو ناموں کی تجویز آگئی

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی