09:40 pm
بیروزگار شخص تین روز تک بیوی کی لاش کے ساتھ رہنے پر مجبور  ہوگیا، وجہ کیا بنی ؟ تفصیلات جان کر آپ کے بھی آنسو نہیں رکیں گے

بیروزگار شخص تین روز تک بیوی کی لاش کے ساتھ رہنے پر مجبور ہوگیا، وجہ کیا بنی ؟ تفصیلات جان کر آپ کے بھی آنسو نہیں رکیں گے

09:40 pm

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وباءنے دنیا میں کروڑوں لوگوں کو بے روزگار کیا، جس کے سبب لوگوں کے خودکشی کرنے جیسی کئی دردناک کہانیاں بھی سننے کو ملیں۔ اب برطانیہ سے ایک اور ایسی ہی المناک کہانی منظرعام پر آ گئی ہے کہ سن کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی۔
ڈیلی سٹار کے مطابق یہ کہانی 56سالہ مائیکل ونٹر اور اس کی 56سالہ اہلیہ انجیلا ونٹر کی ہے جو اب اس دنیا میں نہیں رہی۔رپورٹ کے مطابق مائیکل اور انجیلا دونوں کورونا وائرس کی وجہ سے بے روزگار ہونے کے بعد اپارٹمنٹ کا کرایہ ادا نہ کر پانے پر بے گھر بھی ہو گئے اور جنگل میں ایک خیمہ لگا کر رہنے لگے تھے۔ چند ہفتے بعد انجیلا اس خیمے کی زندگی سے تنگ آ گئی اور ایک روز مائیکل کے ساتھ اس کی اسی بات پر لڑائی ہونے پر وہ خیمہ چھوڑ کر چلی گئی۔ مائیکل اس امید پرخیمے میں ہی رہا کہ انجیلا واپس آ جائے گی مگر کئی دن گزر گئے مگر وہ نہ آئی۔اب مائیکل کو فکر لاحق ہوئی اور اس نے انجیلا کی تلاش شروع کر دی اور بالآخر اسے اپنی بیوی کی لاش مل گئی۔ انجیلا کی لاش خیمے سے کچھ فاصلے پر ایک چلڈرنز پارک کے قریب پڑی مائیکل کو ملی تھی جسے وہ اٹھا کر خیمے میں لے آیا اورتین دن تک لاش کے ساتھ ہی رہتا رہا۔ مائیکل کا کہنا ہے کہ بیوی کی لاش ملنے پر وہ اس قدر دل گرفتہ ہوا کہ اس نے خودکشی کی کوشش بھی کی۔ ساؤتھ سٹافرڈشر پولیس نے خیمے سے لاش ملنے پر ابتدائی طور پر مائیکل کو قتل کے شبے میں گرفتار کیا مگر بعد ازاں پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے پرجب موت کی اصل وجہ معلوم ہوئی تو مائیکل کو رہا کر دیا گیا۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ خاتون کی موت پیراسیٹامول اور ایٹولین گولیاں ایک ساتھ کھانے سے ہوئی تھی۔ یہ گولیاں ایک ساتھ کھانے سے معدے میں زہر پیدا ہوتا ہے جو جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے اور انجیلا کے کیس میں ایسا ہی ہوا۔

تازہ ترین خبریں

کون سے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کافیصلہ کیاگیا ہے،تفصیلات اس خبر میں

کون سے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کافیصلہ کیاگیا ہے،تفصیلات اس خبر میں

فیصل واؤڈا کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا بڑافیصلہ ،تفصیل جانئے اس خبر میں

فیصل واؤڈا کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا بڑافیصلہ ،تفصیل جانئے اس خبر میں

افغانستان میں پاکستان کے سفارتی عملے کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،وزیرخارجہ

افغانستان میں پاکستان کے سفارتی عملے کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،وزیرخارجہ

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان

خیبرپختونخوا میں پینشن کا بوجھ آنیوالے دنوں میں کتنے ارب ہوجائیگا؟تفصیل اس خبر میں

خیبرپختونخوا میں پینشن کا بوجھ آنیوالے دنوں میں کتنے ارب ہوجائیگا؟تفصیل اس خبر میں

برطانوی اخبار نے شہباز شریف سے معافی کیوں مانگ لی؟جانئے اس خبر میں

برطانوی اخبار نے شہباز شریف سے معافی کیوں مانگ لی؟جانئے اس خبر میں

وفاقی وزیرنے عمران خان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا

وفاقی وزیرنے عمران خان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا

تحریک انصاف کے رہنما کا اتحادی جماعت ق لیگ کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا

تحریک انصاف کے رہنما کا اتحادی جماعت ق لیگ کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا

امریکاکاپاکستان کے حوالے سے ایک اور بڑابیان سامنے آگیا

امریکاکاپاکستان کے حوالے سے ایک اور بڑابیان سامنے آگیا

ایک اوربھارتی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

ایک اوربھارتی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا

وفاقی کابینہ کااجلاس جاری،ایجنڈا کیاہے؟تفصیل اس خبر میں 

وفاقی کابینہ کااجلاس جاری،ایجنڈا کیاہے؟تفصیل اس خبر میں 

کس ملک کا سیکورٹی گارڈ اپنی فٹبال ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں مانگتارہا؟

کس ملک کا سیکورٹی گارڈ اپنی فٹبال ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں مانگتارہا؟

اہم ترین شہر کے بازار سے ایک ساتھ 10موٹرسائیکلیں چوری،جانئے اس خبر میں

اہم ترین شہر کے بازار سے ایک ساتھ 10موٹرسائیکلیں چوری،جانئے اس خبر میں