08:03 pm
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے حوالے سے نواز شریف کا کیا فیصلہ ہے؟ اسحاق ڈار نے واضح کردیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے حوالے سے نواز شریف کا کیا فیصلہ ہے؟ اسحاق ڈار نے واضح کردیا

08:03 pm

لندن (نیوز ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ 30 جون تک پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری رہے گی، سبسڈی کے 350 ارب کا بوجھ وفاق اور صوبے مل کر اٹھائیں ، چار سال کی معاشی تباہی ایک مہینے میں ٹھیک نہیں ہوسکتی، اس کو درست کرنے میں وقت لگے گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام "نقطہ نظر" میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا مسلم لیگ ن اور نواز شریف یہ نہیں سمجھتے کہ سارا بوجھ عوام پر ڈالا جائے اور چاہتے ہیں کہ 30 جون تک سبسڈی جاری رہے، یہ سبسڈی پورے ملک میں استعمال ہوگی اور سب کو اس کا فائدہ ہوگا۔ وفاق اور صوبے جس تناسب سے آمدنی شیئر کرتے ہیں اسی تناسب سے سبسڈی کا بوجھ اٹھالیں، اگر خیبر پختونخوا یا کوئی صوبہ نہیں مانتاتو وفاق اس صوبے کیلئے اتنی ہی قیمت بڑھا دے، یہ فارمولہ آئی ایم ایف کیلئے قابل قبول ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جانے والی حکومت تاریخ کا بدترین بجٹ خسارہ چھوڑ کر گئی ہے، اس وقت 5600 ارب کا خسارہ ہے، دوسری طرف کرنسی کا فری فال جاری ہے، ڈالر ایک روپیہ بڑھنے سے خود بخود 130 ارب روپےقرضہ بڑھ جاتا ہے، اس حکومت کو آرام سے کام کرنے دیا جائے، چیزیں ہینڈل ہوسکتی ہیں لیکن اگر حکومت کو پریشر میں رکھیں گے تو مارکیٹ سے بے یقینی کا خاتمہ نہیں ہوگا۔پاکستان واپسی کے سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ ان کے طبی مسائل ہیں لیکن وہ لندن میں رہ کر روزانہ کی بنیاد پر حکومت کے معاملات میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، ان کا چار سال تک پاسپورٹ منسوخ رہا جو اب جا کر ملا ہے، وہ تو 18 سے 19 گھنٹے کام کرنے والے بندے ہیں، ذاتیات میں اتنا آگے نہیں نکلنا چاہیے، ہم نے اللہ کو جواب دینا ہے۔

بیروزگار شخص تین روز تک بیوی کی لاش کے ساتھ رہنے پر مجبور  ہوگیا، وجہ کیا بنی ؟ تفصیلات جان کر آپ کے بھی آنسو نہیں رکیں گے

بیروزگار شخص تین روز تک بیوی کی لاش کے ساتھ رہنے پر مجبور ہوگیا، وجہ کیا بنی ؟ تفصیلات جان کر آپ کے بھی آنسو نہیں رکیں گے

اس حکومت کا ہر حامی اپنے گریبان میں جھانکے کہ اُس نے پاکستان کن  ظالموں کے حوالے کیا، پٹرول مہنگا ہونے پر نواز شریف بھی تڑپ اٹھے

اس حکومت کا ہر حامی اپنے گریبان میں جھانکے کہ اُس نے پاکستان کن ظالموں کے حوالے کیا، پٹرول مہنگا ہونے پر نواز شریف بھی تڑپ اٹھے

وزیراعظم شدید مشکل کا شکار، چھوٹی سی غلطی مہنگی ثابت ہوئی ،وزارتِ عظمیٰ کی کرسی خطرے میں پڑ گئی

وزیراعظم شدید مشکل کا شکار، چھوٹی سی غلطی مہنگی ثابت ہوئی ،وزارتِ عظمیٰ کی کرسی خطرے میں پڑ گئی

نواز شریف نے پاکستان آنے کی تیاریاں شروع کردیں؟

نواز شریف نے پاکستان آنے کی تیاریاں شروع کردیں؟

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ملکہ کی کس حرکت سے دلبرداشتہ  ہو کر شاہی خاندان چھوڑا؟ ایسادعویٰ جس سے ہلچل مچ گئی

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ملکہ کی کس حرکت سے دلبرداشتہ ہو کر شاہی خاندان چھوڑا؟ ایسادعویٰ جس سے ہلچل مچ گئی

استاد نے ہمیں نماز ادا کرنے سے روکا ۔۔ سخت سردی میں اسکول کے باہر مسلمان طلبا نماز پڑھنے پر مجبور، ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقی

استاد نے ہمیں نماز ادا کرنے سے روکا ۔۔ سخت سردی میں اسکول کے باہر مسلمان طلبا نماز پڑھنے پر مجبور، ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقی

ملالہ نے اپنے نکاح پر مولوی صاحب کو مٹھائی کی ٹوکری تحفے میں دی تو مولوی صاحب نے ملالہ اور ان کی والدہ کو کیا چیز دیدی ؟ حیران کن خبر

ملالہ نے اپنے نکاح پر مولوی صاحب کو مٹھائی کی ٹوکری تحفے میں دی تو مولوی صاحب نے ملالہ اور ان کی والدہ کو کیا چیز دیدی ؟ حیران کن خبر

ملالہ نے لاکھوں چاہنے والوں کے دل توڑ دئیے ،رشتہ ازدواج میں منسلک ،دولہاکون ہے اورکیاکرتاہے ؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

ملالہ نے لاکھوں چاہنے والوں کے دل توڑ دئیے ،رشتہ ازدواج میں منسلک ،دولہاکون ہے اورکیاکرتاہے ؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں