05:39 pm
یہ کنگ چارلس سے بھی زيادہ امیر ہیں، برطانیہ کے نئے  وزيراعظم رشی سینک کے بارے میں کچھ ایسی باتیں جو کوئی نہیں جانتا

یہ کنگ چارلس سے بھی زيادہ امیر ہیں، برطانیہ کے نئے وزيراعظم رشی سینک کے بارے میں کچھ ایسی باتیں جو کوئی نہیں جانتا

05:39 pm

آج کل پڑوسی ملک بھارت میں خوشیوں کے شادیانے بجائے جا رہے ہیں اور اس کا سبب کچھ ایسا غلط بھی نہیں ہے برطانیہ میں بھارتی نژاد وزير اعظم رشی سینک نے ان کی دیوالی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے-بھارتیوں کا یہ ماننا ہے کہ جن انگریزوں نے
200 سال تک ان پر حکومت کی ان سے حقیقی بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے اور وقت کا سب سے بڑا انتقام یہ ہے کہ اب ان کے سروں پر ایک ہندوستانی ںژاد وزير اعظم حکومت کرے گا۔ کچھ افراد نے تو رشی سینک کے وزيراعظم بنتے ہی ان سے یہ مطالبہ بھی کر دیا ہے کہ ملکہ برطانیہ کے تاج پر لگا کوہ نور ہیرا جو ہندوستان کی ملکیت تھا اس کو واپس دلوایا جائے۔ویسے تو یہ سب باتیں ہی ہیں مگر رشی سینک کی زندگی کے حوالے سے جاننے کی خواہش سب ہی کو ہو رہی ہے تو اس حوالے سے آج ہم کچھ باتیں آپ کو بتائيں گے جو یقیناً آپ نہیں جانتے ہوں گے-رشی سینک ہندوستانی نہیں ہیںجی ہاں رشی سینک کے حوالے سے یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں ہے کہ اگر چہ وہ ہندوستانی نژاد ضرور ہیں مگر وہ کبھی بھی ہندوستانی نہیں رہے- رشی سینک 1980 میں انگلینڈ کے شہر ساوتھمٹن میں پیدا ہوئے- ان کے دادا رام داس سینک کا تعلق ہندوستان سے ضرور تھا اور تقسیم پاکستان سے قبل گجرانوالہ سے تعلق رکھتے تھے- مگر 1935 میں ہی وہ وہاں سے نیروبی کینیا منتقل ہو گئے تھے-جہاں 1949 میں رشی سینک کے والد یشویر کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد 1966 میں یہ خاندان انگلینڈ منتقل ہو گیا تھا جہاں ان کی شادی اشا بیری کے ساتھ ہوئی تھی جو کہ ہندوستانی نژاد تھیں- مگر ان کے بزرگ بھی تنزانیہ منتقل ہو چکے تھے اور وہاں سے انگلینڈ آئے تھے-یشویر اور اشا کے گھر میں 1980 میں رشی سینک پیدا ہوئے اس حوالے سے کہا جاتا ہے کہ رشی کے شناختی کارڈ کے مطابق وہ کبھی بھی ہندوستانی نہ تھے-کم عمر ترین وزيراعظمبرطانیہ کی گزشتہ 200 سال کی تاریخ میں رشی کا شمار کم عمر ترین وزيراعظم میں کیا جاتا ہے جن کی عمر صرف 42 سال ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے-سیاست کے میدان میں تیز ترین ترقیرشی کی سیاسی میدان میں تیز ترین ترقی بھی ایک ریکارڈ ہے جس کے مطابق رشی نے اپنے سیاسی کیرئير کا آغاز 2015 میں کیا جب ان کا انتخاب یارک شائر سے کیا گیا جس کے بعد سال 2018 میں ان کو بطور منسٹر ذمہ داریاں دی گئيں- اس کے بعد 2019 میں ان کو خزانے کا چیف سیکریٹری بنایا گیا اور صرف سات سال کی جدوجہد کے بعد وہ وزير اعظم کی کرسی سنبھالنے کے قابل ہوئے- ان سے قبل کی اعزاز ڈيوڈ کیمرون کے پاس تھا جنہوں نے 10 سال کی جدوجہد کے بعد وزارت عظمی سنبھالی تھی مگر رشی نے ان کا ریکارڈ توڑ دیا-شہزادہ چارلس سے زيادہ امیررشی کی اور ان کی بیگم کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق ان کی کل دولت کا تخمینہ 730 ملین پاؤنڈ لگایا گیا ہے جو کہ موجود کنگ چارلس اور ان کی بیوی پامیلا کے مقابلے میں دگنی ہے کیوں کہ ان کے اثاثوں کی مالیت 300 ملین پاؤنڈ کے لگ بھگ ہے- ایک اندازے کے مطابق رشی اور ان کی بیگم کی جائيدادیں دنیا کے مختلف حصوں میں موجود ہیں-کوکا کولا کے عادیسال 2021 مں الیکشن کی ایک کمپئين کے مطابق رشی نے دو اسکول اسٹوڈنٹس کے سامنے یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ کوکا کولا پینے کے عادی ہیں اور خاص طور پر ان کو میکسیکن کوک بہت پسند ہے اور نشے کی حد تک اس کو پینے کی عادت میں مبتلا ہیں-

تازہ ترین خبریں

کون سے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کافیصلہ کیاگیا ہے،تفصیلات اس خبر میں

کون سے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کافیصلہ کیاگیا ہے،تفصیلات اس خبر میں

فیصل واؤڈا کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا بڑافیصلہ ،تفصیل جانئے اس خبر میں

فیصل واؤڈا کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا بڑافیصلہ ،تفصیل جانئے اس خبر میں

افغانستان میں پاکستان کے سفارتی عملے کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،وزیرخارجہ

افغانستان میں پاکستان کے سفارتی عملے کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،وزیرخارجہ

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان

خیبرپختونخوا میں پینشن کا بوجھ آنیوالے دنوں میں کتنے ارب ہوجائیگا؟تفصیل اس خبر میں

خیبرپختونخوا میں پینشن کا بوجھ آنیوالے دنوں میں کتنے ارب ہوجائیگا؟تفصیل اس خبر میں

برطانوی اخبار نے شہباز شریف سے معافی کیوں مانگ لی؟جانئے اس خبر میں

برطانوی اخبار نے شہباز شریف سے معافی کیوں مانگ لی؟جانئے اس خبر میں

وفاقی وزیرنے عمران خان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا

وفاقی وزیرنے عمران خان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا

تحریک انصاف کے رہنما کا اتحادی جماعت ق لیگ کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا

تحریک انصاف کے رہنما کا اتحادی جماعت ق لیگ کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا

امریکاکاپاکستان کے حوالے سے ایک اور بڑابیان سامنے آگیا

امریکاکاپاکستان کے حوالے سے ایک اور بڑابیان سامنے آگیا

ایک اوربھارتی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

ایک اوربھارتی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا

وفاقی کابینہ کااجلاس جاری،ایجنڈا کیاہے؟تفصیل اس خبر میں 

وفاقی کابینہ کااجلاس جاری،ایجنڈا کیاہے؟تفصیل اس خبر میں 

کس ملک کا سیکورٹی گارڈ اپنی فٹبال ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں مانگتارہا؟

کس ملک کا سیکورٹی گارڈ اپنی فٹبال ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں مانگتارہا؟

اہم ترین شہر کے بازار سے ایک ساتھ 10موٹرسائیکلیں چوری،جانئے اس خبر میں

اہم ترین شہر کے بازار سے ایک ساتھ 10موٹرسائیکلیں چوری،جانئے اس خبر میں