06:17 pm
برطانیہ میں ٹماٹروں کی قلت پیدا ہوگئی،کھیرا، ککڑی اور مرچوں کا بھی بحران

برطانیہ میں ٹماٹروں کی قلت پیدا ہوگئی،کھیرا، ککڑی اور مرچوں کا بھی بحران

06:17 pm

لندن (نیوزڈیسک)برطانیہ میں ٹماٹرکا بحران ہوگیا، جہاں سمندر پار سے ٹماٹر درآمد کم ہوگئی ہے۔برطانوی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق برطانیہ میں جنوبی یورپ اور شمالی افریقا کا ٹماٹر مطلوبہ تعداد میں نہیں پہنچ رہا مگر لندن کے لوگوں کا کہنا
تھا کہ انہیں ٹماٹرسے زیادہ مہنگائی کی فکر پریشان کر رہی ہے۔ سپرمارکیٹوں میں ٹماٹر کم ہوتا جارہا ہے، جب کہ کھیرا، ککڑی اور مرچیں بھی نہیں مل رہیں۔ اس کی وجہ زراعت کے اخراجات میں اضافہ اور عام مہنگائی ہے۔ یوکرین جنگ اور شمالی افریقا جنوبی یورپ کا خراب موسم بھی اہم وجہ ہے۔جنوبی یورپ اور شمالی افریقا جیسے خطوں میں گرم موسم نے فصل کی پیداوار کو کافی حد تک متاثر کیا ہے، جس کے بعد سرد موسم میں پڑنے والی نمو کا اثر بھی فصل کی کٹائی پر ہوا ہے۔برٹش ریٹیل کنسورشیم کے عہدیدار اینڈریو اوپی نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ موسمی حالات نے ٹماٹر سمیت کچھ پھلوں اور سبزیوں کی کٹائی میں خلل ڈالا ہے۔گزشتہ سال روس یوکرین جنگ کی وجہ سے برطانیہ کے کریانہ فروشوں کو سپلائی چین میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن کرسمس کے موقع پر ان کی دستیابی میں کافی بہتری آگئی تھی۔سردیوں کے موسم میں برطانیہ عام طور پر کھیرے اور ٹماٹر جیسی تقریباً 90 فیصد فصلیں درآمد کرتا ہے لیکن گرمیوں کے ایام میں تقریباً خود کفیل ہوجاتا ہے، موسم سرما کے دوران برطانیہ خاص طور پر مراکش اور اسپین کی درآمدات پر انحصار کرتا ہے۔