05:42 pm
برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر نے خود کو دیوالیہ قرار دے دیا

برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر نے خود کو دیوالیہ قرار دے دیا

05:42 pm

برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر نے خود کو دیوالیہ قرار دیتے ہوئے غیر ضروری اخراجات کی کٹوتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برمنگھم سٹی کونسل کی جانب سے 5 ستمبر کو لوکل گورنمنٹ فنانس ایکٹ 1988 کے سیکشن 114 کے تحت نوٹس جاری کرتے ہوئے ضروری سروسز کے علاوہ دیگر اخراجات کو روک دیا۔ یہ سٹی کونسل 10 لاکھ سے زائد افراد کو خدمات فراہم کرتی ہے اور اس کی جانب سے دائر کردہ نوٹس کے مطابق مساوی تنخواہوں (مردوں اور خواتین کی مساوی تنخواہیں) کی ادائیگی میں 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز سے 95 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کے خسارے کا سامنا ہے۔
سٹی کونسل کو توقع ہے کہ 2023۔24 کے مالی سال کے دوران اسے 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کے خسارے کا سامنا ہوگا۔ برمنگھم سٹی کونسل کی ڈپٹی لیڈر شیرون تھامسن نے کونسلرز کو بتایا کہ ہمیں طویل المدتی مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنزرویٹیو پارٹی (برطانیہ کی حکمران جماعت) نے ایک ارب برطانوی پاؤنڈز کے فنڈز فراہم نہیں کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی حکومت کو ملک کی دیگر کونسلز کی طرح بحران کا سامنا ہے اور یہ واضح ہے کہ ہمیں بے نظیر مالیاتی چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ شیرون تھامسن نے کہا کہ اگرچہ سٹی کونسل کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے مگر ہمارا شہر کاروبار کے لیے کھلا رہے گا اور ہم یہاں آنے والے افراد کو خوش آمدید کہیں گے۔ مقامی سٹی کونسل کے سربراہ جان کاٹن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مساوی تنخواہوں کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ملازمتوں کا ایک نیا ماڈل متعارف کرایا جائے گا۔ خیال رہے کہ برمنگھم وسطی برطانیہ کا سب سے بڑا شہر ہے جس میں متعدد ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد رہائش پذیر ہیں۔ برمنگھم میں گزشتہ سال کامن ویلتھ گیمز کا انعقاد بھی ہوا تھا جبکہ وہاں 2026 میں یورپین ایتھلیٹک چیمپئن شپ بھی شیڈول ہے۔

تازہ ترین خبریں

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا،  چیئرمین پی ٹی آئی

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا، چیئرمین پی ٹی آئی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

میرے  نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

میرے نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی چیئرمین  ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

پی ٹی آئی چیئرمین ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

جناح ہاؤس حملہ کیس ،  پولیس نے  عظمی خان  اور علیمہ خان  کی گرفتار ی مانگ لی

جناح ہاؤس حملہ کیس ، پولیس نے عظمی خان اور علیمہ خان کی گرفتار ی مانگ لی

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

سائفر کیس کی سماعت  9 اکتوبر تک ملتوی

سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

رواں ما لی سال  مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ

رواں ما لی سال مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ