06:50 pm
لندن دنیا کا سُست ترین شہر؟

لندن دنیا کا سُست ترین شہر؟

06:50 pm

لندن کو دنیا کا سست ترین شہر قرار دیا گیا ہے لیکن یہ کسی اور اعتبار سے سست نہیں بلکہ ڈرائیونگ کے لحاظ سے سست ترین شہر ہے۔ لوکیشن ٹیکنالوجی کمپنی ٹام ٹام کی ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس سینٹرل لندن میں ڈرائیورز کو 10کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے میں 37 منٹ 20 سکینڈ کا وقت لگا۔ اس تجزیہ میں 55 ممالک کے 387 شہروں کی ٹریفک کا جائزہ لیا گیا۔
واضح رہے کہ لندن کو ڈرائیونگ کے حوالے سے مسلسل دوسرے برس سست ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ دنیا کے دیگرسست شہروں میں ڈبلن، ٹورنٹو، میلان اور لیما شامل ہیں جب کہ برطانیہ میں سست ڈرائیونگ کے حوالے سے لندن کے بعد مانچسٹر، لیورپول، برسٹل اور ایڈنبرا کا نمبر آتا ہے۔ ٹام ٹام کی اسٹیفنی لینارڈ کا کہنا ہے کہ لندن کے مرکزی علاقے میں 50میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانا ممکن ہی نہیں کیونکہ زیادہ سے زیادہ رفتار کی حد ہی 20 میل فی گھنٹہ ہے اور یہاں پر تیزی سے گاڑی چلانے کیلئے انفراسٹرکچر ہی موجود نہیں۔ تاہم میئر لندن صادق خان کے ترجمان نے اس تجزیہ کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پورے لندن کی بجائے ایک مختصر فاصلے کی نمائندگی کرتا ہے۔ واضح رہے کہ سینٹرل لندن میں حد رفتار بھی 20میل فی گھنٹہ ہے اور ٹرانسپورٹ فار لندن نے گزشتہ برس کے اختتام پر 20میل فی گھنٹہ والے علاقے کی توسیع جنوبی لندن کی 40میل طویل سڑکوں تک کر دی تھی۔ ویلز، یوکے کا وہ واحد ملک ہے جہاں تمام آبادی والی شاہراہوں اور تمام ایسے سڑکیں جنہیں پیدل چلنے والے بھی عبور کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں ان پر حد رفتار کو 20 میل فی گھنٹہ کر دیا گیا ہے۔
source

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد