06:42 pm
کیٹ مڈلٹن کی سرجری کردی گئی

کیٹ مڈلٹن کی سرجری کردی گئی

06:42 pm

برطانوی شاہی محل نے تصدیق کی ہے کہ پرنسز آف ویلز یعنی کیٹ مڈلٹن کے پیٹ کی کامیاب سرجری کردی گئی لیکن تاحال وہ ہسپتال میں ہیں۔ شاہی محل کے آفیشل انسٹاگرام کی پوسٹ میں کیٹ مڈلٹن کی سرجری کی تصدیق کی گئی اور بتایا گیا کہ شہزادی اگلے 10 سے 14 دن تک ہسپتال میں ہی رہیں گی۔
بیان کے مطابق ڈاکٹرز نے شہزادی کو ہسپتال میں ہی رہنے کی تجویز دی ہے اور وہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد کئی ہفتوں تک آرام کریں گی۔ شاہی بیان میں کیٹ مڈلٹن کی بیماری پر تشویش کا اظہار کرنے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا گیا اور ساتھ ہی لوگوں سے معذرت بھی کی گئی کہ شہزادی اگلے چند ماہ تک کسی بھی عوامی تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔ بیان میں کہا گیا کہ کیٹ مڈلٹن روبا صحت ہونے تک کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی اور ان کی جانب سے عوامی تقریبات میں شرکت نہ کرنے پر شاہی خاندان معافی کا طلب گار ہے۔ اگرچہ بیان میں کیٹ مڈلٹن کی سرجری ہوجانے کی تصدیق کی گئی اور یہ بھی بتایا گیا کہ شہزادی کے پیٹ کی سرجری پہلے سے ہی طے تھی لیکن اس باوجود ان کی بیماری کی نوعیت سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔ شاہی محل کا کہنا تھا کہ کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا جاتا رہے گا اور تب تک شہزادی کی جانب سے عوامی تقریبات میں شرکت نہ کرپانے پر محل افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ معروف امریکی فیشن جریدے پیپلز کے مطابق اب تک کہ اطلاعات سے معلوم ہوتا ہے کہ کیٹ مڈلٹن کی سرجری کینسر کے باعث نہیں ہوئی، تاہم اس حوالے سے بھی مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔ کیٹ مڈلٹن کی بیماری اور سرجری کی خبر آنے کے بعد دنیا بھر میں ان کے مداح اور خصوصی طور پر برطانوی افراد تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

تازہ ترین خبریں

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پی ٹی آئی  نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ  سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے  لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ  کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث   خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں