11:46 am
سوشل ویلفیئرکے زیراہتمام معذوروں کاعالمی دن منایاگیا

سوشل ویلفیئرکے زیراہتمام معذوروں کاعالمی دن منایاگیا

11:46 am

گلگت (خصوصی رپورٹ)سوشل ویلفئیر آفس گلگت کے زیر اہتمام معزوروں کا دن آج ڈسٹرکٹ ہسپتال گلگت میں منایا گیا اس موقع پر معزور افراد میں سرٹفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے خصوصی افرادکے صدر و فوکل پرسن برائے خصوصی افراد امجد حسین ندیم مہمان خصوصی تھے تقریب
سے امجد حسین سوشل ویلفئیر آفسر شادیہ رومی اور انچارج مجاہد حسین نے خطاب کیا اس موقع پ انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفئیر آفس گلگت نے 8ہزار خصوصی افراد کو گلگت او اس کے مضافات سے رجسٹرڈ کیا ہے علاوہ اذیں سوشل ویلفئیر آفس نے گلگت ہیڈ کوآرٹر ہسپتال میں داخل مریضوں کے علاوہ باہر سے آنے والے مریضوں کو بھی امداد و دیگر معاملات میں راہنمائی کرتا ہے سوشل ویلفئیر کا ادارہ مستحق افراد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور معزور افراد ہمارے لئے خاص اہمیت رکھتے ہیں اور ان کی شب و روز خدمت کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں تقریب میں شریک خصوصی افراد کو مہمان خصوصی امجد حسین ندیم نے سرٹفکیٹس تقسیم کئے اور سوشل ویلفئیر آفس گلگت کی تعریف کی اور حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی تقریب کے اختتام پر شادیہ رومی سوشل ویلفیر آفسر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔