05:55 pm
(سکردومیں شجرکاری مہم کاآغاز)موسمیاتی تبدیلی سے بچنے کیلئے شجرکاری مہم ناگزیرہے،گورنرراجہ جلال

(سکردومیں شجرکاری مہم کاآغاز)موسمیاتی تبدیلی سے بچنے کیلئے شجرکاری مہم ناگزیرہے،گورنرراجہ جلال

05:55 pm

سکردو (اوصاف نیوز)SCO ، محکمہ جنگلات اور محکمہ وائلڈلائف کے اشتراک سے سکردو میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا اس سلسلے میں سکردو سٹی پارک میں ایک پروقار تقریب کا نعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون تھے
جبکہ سنیئروزیر حاجی اکبرتابان سکندر، سپیکرگلگت بلتستان حاجی فدا ناشاد ، چیئرمین PAC کیپٹن (ر) سکندر ، کمانڈنگ آفیسر SCO راجہ انعام الحق کیانی ، چیف کنزویٹرگلگت بلتستان ڈاکٹر ذاکر ، کمشنر بلتستان حمزہ سالک سمِت اعلیٰ سول و عسکری آفیسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون نے کہا وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بلین ٹری پروگرام کے تحت گلگت بلتستان میں شجرکاری کا آغاز بھرپور انداز سے کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاماحولیاتی آلودگی اور بڑھتی ہوئی موسمی تبدیلی سے بچنے کے لیے درخت لگانا نہایت ضروری ہے۔ اس موقع پر انہوں نے شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر SCO کا شکریہ اداکیا۔ چیف کنزویٹر ڈاکٹر ذاکر نے کہا آنے والے وقتوں میں گلگت بلتستان میں 35 لاکھ سے زائدپودے لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر سپیکر گلگت بلتستان حاجی فدا ناشاد، سنیئر وزیر حاجی اکبر تابان ، کمانڈنگ آفیسر SCO راجہ انعام الحق کیانی ، چیئرمین PAC کیپٹن (ر) سکندر ، کمشنر بلتستان حمزہ سالک چیف کنزویٹر گلگت بلتستان ڈاکٹرذاکر نے بھی پودے لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔سکردو(اوصاف نیوز)وفاقی حکومت وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق پورے ملک میں آئیندہ پانچ سالوں میں پورے ملک میں دس ارب درخت لگانے کا پلان تیار کیا ہے ۔گلگت بلتستان کے لیے آئیندہ سالوں میں گرین پاکستان پلان کے تحت وفاقی حکومت سات ارب روپیے کی خطیر رقم فراہم کررہی ہے اور آئیندہ گلگت بلتستان میں بھرپور انداز میں پلانٹیشن کا آغاز کیا جائے گا۔ یہ بات گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپوں نے آج محکمہ جنگلات بلتستان کے زیر اہتمام سکردو میں رواں سال کی شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ محکمہ جنگلات رواں سال کی شجرکاری مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرینگے اور رئروئزٹارگٹ کو حاصل کرنے کی بھرپور کوشیش کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کے لیے شعوراور آگہی بیدار کرنے کی ضرورت ہے اور علاقے کے موسمی حالات کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے محکمہ ایس سی او اور پاک آرمی کی طرف سے بھرپور مہم چلانے کے عمل کو زبردست سہراتے ہوئے کہا کہ اس قومی فریضے میں بھرپور شرکت سے علاقے میں مہم کو کامیابی سے چلانے میں مدد ملے گی ایس سی او بلتستان میں ایک لاکھ پچاس ہزار پودے لگانے کا حدف مقرر کیا ہے اپنی پیشہ ورانہ خدمات کے ساتھ ساتھ پاک فوج علاقے میں لوگوں کی تعمیر و ترقی میں بھی بھرپور کردار ادا کررہی ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف کنزویڑ گلگت بلتستان ڈاکڑ ذاکر حسین نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال گلگت بلتستان دس لاکھ پودے لگانے کا حدف مقرر کیا گیا ہے اور محکمہ جنگلات نے پلان تیار کیا ہے کہ پودے لگانے کی تعداد کو ۳۵ لاکھ تک بڑھائی جائے گی اور غیر سرکاری تنظمیوں کی مدد سے بھی علاقے میں گرین پاکستان پلان کے مطابق درخت لگانے کی مہم جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے فراہم کی جانے والی سات ارب روپیے کی خطیر رقم سے گلگت بلتستان کے پانچ نیشنل پارکس کو ڈویلولپ کرنے کے علاوہ علاقے میں ایک معیاری زو بھی قائم جائے گا۔ بعد ازاں گورنر گلگت بلتستان نے پارک کے احاطے میں ایور گرین کا پود ا لگا کر رواں سال کی شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ تقریب میں دیگر مہمانوں نے بھی درخت لگاکر رواں سال کی شجر کاری مہم میں اپنا قومی فریضہ ادا کیا۔ تقریب میں سپیکر قانون ساز اسبملی حاجی فدا محمد ناشاد، سنیئر صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان ، صوبائی چیئر مین پبلیک اکائونٹس کمیٹی کیپٹن (ر) سکندر علی ، کمشنر بلتستان حمزہ سالک اور کمانڈینگ آفیسر ایس سی او کے علاوہ بلتستان کے اعلی ملٹری اور سیول آفیسران نے شرکت کیں۔