06:05 pm
غیرتصدیق شدہ سکیموں کی جانچ پڑتال کیلئے کارروائی تیزکرینگے،سیکرٹری ورکس

غیرتصدیق شدہ سکیموں کی جانچ پڑتال کیلئے کارروائی تیزکرینگے،سیکرٹری ورکس

06:05 pm

گلگت (اوصاف نیوز)فلڈ اور مینٹینس کے تصدیق شدہ واجبات کی فوری ادائیگی کرینگے غیر تصدیق شدہ سکیموں کی جانچ پڑتال کے لئے کاروائی تیز کرینگے سکریٹری ورکس سلیم راجپوت کی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی وفد سے گفتگو کے دوران یقین دہانی ۔کنٹریکٹر زایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر فردوس احمد نے ایک وفد کے ہمراہ سکریٹری ورکس سے ملاقات کی اور گلگت بلتستان ورکس ڈیپارٹمنٹ کے تمام اضلاع میں کام کرنے والے کنٹریکٹرز کے مسائل
جن میں فلڈ اور مینٹیننس کی تصدیق شدہ واجبات کی ادائیگی غیر تصدیق شدہ سکیموں کی تصدیق کے لئے جانچ پڑتال ترقیاتی منصوبوں کے عوض 15 فیصد کی عدم ادائیگی پریکیورمنٹ پلان اور پری کولیفیکشن سمیت دیگر مسائل سے وفد نے سکریٹری ورکس کو اگاہ کیا سکریٹری ورکس نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلڈ اور امینٹیننس کے تصدیق شدہ واجبات کی فوری ادائیگی کو یقنی بنائینگے جبکہ غیر تصدیق شدہ سکیموں کی تصدیق کے لئے جانچ پڑتال کا عمل تیز کرینگے اور تصدیق شدہ سکیموں کی ادائیگی کے لئے سمری وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ کو بھیجنگے۔ سکریٹری ورکس نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کے عوض 15فیصد اضافی رقم کی ادائیگی کے لئے متعلقہ محکمہ کو سفارشات بجھوانے کی یقین دہانی بھی کرائی علاوہ ازیں انہوں نے پری کیورمنٹ پلان کی عمل درآمد میں کی جانے والی تاخیر پر ایسوسی ایشن کے تحفضات دور کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ ایسو سی ایشن کے وفد نے سکریٹری ورکس سلیم راجپوت کی ٹھیکیداروں کے مسائل کے حل میں دلچسپی کو سراہا اور انکا شکریہ ادا کیا۔