06:08 pm
ڈپٹی ڈائریکٹرایجوکیشن ہنزہ کے سکولوں پر چھاپے،اساتذہ کی ناقص کارکردگی پربرہم

ڈپٹی ڈائریکٹرایجوکیشن ہنزہ کے سکولوں پر چھاپے،اساتذہ کی ناقص کارکردگی پربرہم

06:08 pm

ہنزہ(بیورورپورٹ)ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ہنزہ شریف خان کا سکولوں پرچھاپے،اساتذہ کی حاضریاں چیک کیں اور کلاس رومز کا دورہ کرکے طریقہ تدریس اور طالب علموں کی صفائی کو چیک کیا۔متعدد سکولوں میں اساتذہ کی کارکاکردگی پر بر ہمی کا اظہار،کارکردگی بہتر نہ بنانے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ،ہیڈ ماسٹرز اور سکولوں کے اساتذہ میں کھلبلی مچ گئی،کاکردگی بہتر بنانے کے لئے اساتذہ نے محنت شروع کر دی
،کم وقت میں ہنزہ میں تعلیمی نظام میں بہتری لانے کی کامیاب کوشش پر عوامی سیاسی اور سماجی حلقوں کا ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کو خراج تحسین،سرکاری تعلیمی نظام میں موجود خرابیوں کو دور کرکے معیار تعلیم کو مذید بہتر اور عوا م کا سرکاری سکولوں پر اعتماد بحال کرنے کی امید کا اظہار۔گزشتہ ماہ تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ہنزہ شریف خان نے ہنزہ کے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی نظا کی بہتری اور اساتذہ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے غیر معمولی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور ابتدائی طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیم ہنزہ نے سکولوں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیم سکولوں کے سرپرائز وزٹ کے طور پر اسمبلی اوقات میں دور دراز کے سکولوں میں پہنچ جاتے ہیں اور اسمبلی میں ہی اساتذہ کی حاضریاں چیک کرتے ہیں اور دیر سے آنے والے اساتذہ سے باز پرس کرتے ہیں جبکہ کلاس رومز میں اساتذہ کے طریقہ تدریش کا بھی جائزہ لیتے ہیں اور طالبعلموں کی صفائی بھی چیک کرتے ہیں گزشتہ کئی روز سے تواتر کے ساتھ سکولوں پر چھاپوں کے بعد اساتذہ میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اساتذہ نے اپنی کاکردگی بہتر بنانے کا سلسلہ شروع کیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر کے اقدامات پر ہنزہ کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے انہیں خراج تحسین پیش کی ہے اور امید کا اظہار کیا ہے کہ ہنزہ میں معیار تعلیم کو بلند کرنے اور سرکاری تعلیمی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن اپنے اقدامات جاری رکھیں گے اور محکمہ تعلیم کی بد نامی کا باعث بننے والے اساتذہ کے خلاف بلا تفریق کاروائی کریں گے۔

تازہ ترین خبریں