06:11 pm
سکوارکے عوام پلاٹ مافیاسے لٹ گئے،وزیراعلیٰ صورتحال کانوٹس لیں،نائب خان

سکوارکے عوام پلاٹ مافیاسے لٹ گئے،وزیراعلیٰ صورتحال کانوٹس لیں،نائب خان

06:11 pm

گلگت (سٹی رپورٹر) سکوار کے لوگ پلاٹ مافیا اور ان کے اہلکاروں کے ہاتھوں لٹ گئے۔ وزیر اعلیٰ سے نوٹس لیکر حقدار کو حق دلانے کا مطالبہ اور پلاٹ مافیا کی سرکو بی کے لئے قانون سازی کیاجائے۔مشاتر افراد سخت پریشان کن حالت میں مبتلا ہیں ۔ان خیالات کااظہار سکوار کے رہائشی حاجی نائب خان نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ 20 سال قبل ہنور شناکی کے نائب خان کے بیٹوں نے سکوار چوکی میں شمشر خان نامی شخص سے 17 کنال
زمین خرید کر استور کے سیکریٹری انصار کو دو کنال مقبول خومر والے کو دوکنال نائب خان سکوار کو ڈھائی کنال ڈاکٹر عنایت حسین کو دوکنال ولایت ماسٹر اور ملی ماسٹر کو دو کنال کرکے فروخت کرچکے تھے انتقالات کی تصدیق کے بعد مذکورہ سائلان نے رقم بذریعہ بینک اکاونٹ میں جمع کراکر رسیدیں لی ہیں اور موقع پر سڑک اور چار دیواری تیار کرانے کے لئے کام شروع کیا تھا مگر رقم کی وصولی کے بعد نائب خان ھنور شناکی نے اپنے بیٹوں کے ذریعے زمین پر قبضہ کرچکے ہیں اور سول عدالت سے سیٹں آرڈر لیاہے جس کی وجہ سے مذکورہ تمام افراد محروم اور سخت پریشان ہیں اور ہزاروں سادہ لوگ سکوار پلاٹ مافیا اور ان کے اہلکاروں کے ہاتھوں لٹ چکے ہیں انہوںنے کہاکہ میرا وزیر اعلیٰ سے مطالبہ ہے کہ پلاٹ مافیا کے خلاف قانون سازی کیاجائے اور حقدار کو اس کا حق دلانے کے احکامات جاری کیاجائے۔

تازہ ترین خبریں