06:16 pm
وزیراعلیٰ سے طاہرشگری کی ملاقات،مسائل سے تفصیلاً آگاہ کیا(حفیظ الرحمن کاآئندہ ماہ دورے کااعلان)

وزیراعلیٰ سے طاہرشگری کی ملاقات،مسائل سے تفصیلاً آگاہ کیا(حفیظ الرحمن کاآئندہ ماہ دورے کااعلان)

06:16 pm

شگر(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن)شگر کے صدر طاہرشگری کا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن سے ملاقات،انہوں نے ملاقات میں شگر کے مسائل سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ کا اگلے ماہ شگر کے تفصیلی دورے کی اعلان،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) شگر کے صدر طاہرشگری نت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات کی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کا ضلع شگر کی مسائل سے آگاہ کیا۔جبکہ ضلع میں جاری پراجیکٹ اور آنے والے پراجیکٹ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی
۔جس پر وزیر اعلیٰ نے انہیں یقین دہانی کرائی کی وہ ضلع شگر کی مسائل کو ذاتی دلچسپی سے حل کرینگے۔انہوں نے آگلے ماہ شگر کا تین روزہ دورے کا بھی اعلان کیا جہاں وہ پورے اضلاع کا دورہ کرینگے۔اور اپنے دورے کے دوران تسر سب ڈویژن کا اعلان ،تسر میں گرلز ہائیر سکینڈری سکول کی قیام ،بوائز انٹر کالج ،تسر 10بیڈ ہسپتال کی سنگ بنیاد رکھنے کیساتھ تسر تا حیدر آباد آرسی سی پل ،داسو آر سی سی پل کی بھی سنگ بنیاد رکھاجائے گا۔وزیر اعلیٰ نے انہیں چھورکاہ ریسر میں لنک روڈ کی تعمیر کی بھی بھرپور یقین دہانی کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ضلع شگر کیساتھ خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔اور شگر کی مسائل کو حل کرنا چاہتا ہے۔ ماضی میں شگر کے نمائندوں نے وزیر اعلیٰ کو ضلع کے مسائل کے بجائے ذاتی مفاد کیلئے زور دیتا رہا ۔ انشاء اللہ وزیر اعلی کے دورے کی دور رس نتائج سامنے آئے گی۔جس میں پچھلے سال وزیر اعلیٰ کی دورہ شگر کی دوران کی گئی اعلان پر عملدرآمد کرائیں گے۔جس میں گلاب پور تحصیل کا افتتاح ،ہورچس میں گرائونڈ کی سنگ بنیاد بھی شامل ہوگا۔

تازہ ترین خبریں