11:22 am
غیر فعال اور غیر موثر غیر سرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی، ثنا اللہ خان

غیر فعال اور غیر موثر غیر سرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی، ثنا اللہ خان

11:22 am

سکردو( وزیر مظفر )غیر فعال اور غیر موثر غیر سرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی۔ تنظیموں کی چھان بین خفیہ اداروں کے ذریعے کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر سکردو ثنا اللہ خان نے این جی اوز ویریفکیشن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ضلع سکردو کے 273 روندو کے 55 جبکہ گنگ چھے کے 4 این جی اوز موجود یے۔ خفیہ ادارے تمام تنظیموں کے سورس
آف فنڈنگ کا پتہ لگاے گا۔ جو جو تنظیمیں کام نہیں کر رہی اور اپنا آڈٹ رپورٹس پیش نہیں کر رہی ہیں اس کی بھی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام تحصیلدارز اور خفیہ ادارے اپنی اپنی مفصل رپورٹس اسسٹنٹ کمشنر آفس میں جمع کرنے کا پابند ہوگا۔ انہوں نے کہا وہ تنظیمیں جن کو غیر ملکی ڈونرز امداد دیتے ہیں ان کے اکاونٹس کی جانچ پڑتال کی جائے گی ا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر سرکاری تنظیموں کی ذمہ داری ہے وہ اپنی سالانہ رپورٹس جمع کرے۔ اس وقت 75 تنظیموں کی رجسٹریشن بحال ہے۔ باقی تنظیموں کی رجسٹریشن منسوخ کردئیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ کوئی بھی تنظیم آڈٹ رپورٹس کے بغیر رجسٹرڈ نہیں ہوگی پورے ضلع کی تمام تنظیموں کو صوبائی حکومت کے حکم کے مطابق سب ڈویڑن سکردو میں رجسٹرڈ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جن تنظیموں کی رجسٹریشن منسوخ ہوئی ہے وہ اگر کام کررہی ہے تو خلاف ضابطہ ہے ان کو کام سے روک دیا جائے گا۔ جب تک رجسٹریشن بحال نہیں ہوتی کسی بھی ادارے کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں