11:30 am
ہنزہ،حضرت علیؑ کایوم ولادت عقیدت واحترام سے منایاگیا

ہنزہ،حضرت علیؑ کایوم ولادت عقیدت واحترام سے منایاگیا

11:30 am

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) ضلع ہنزہ میں حضرت علی ؑ کا یوم ولادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔مساجد ، امام بارگاہوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا جبکہ پہاڑوں پربھی چراغاں کی گئی، ہنزہ میں یوم ولادت حضرت علی ؑ کے سلسلے میں مرکزی محفل امامیہ کمپلیکس
گنش میں منعقد ہوا۔ محفل میں علمائے کرام سمیت شعراء نے مولا کے شان میں قصیدہ خونی،بارگاہ امامت میں عقیدت کے پھول نچھاورکئے ۔حضرت علی ؑ کی فضیلت اور اُن کی دین اسلام کیلئے دی جانے والی خدمات پر روشنی ڈالی گئیں محفل کے اختتام پر ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تازہ ترین خبریں