11:31 am
عیدنوروزکی مناسبت سے تقریبات،سکیورٹی پلان جاری

عیدنوروزکی مناسبت سے تقریبات،سکیورٹی پلان جاری

11:31 am

گلگت( اوصاف نیوز ) ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سکردونوید احمد نے 13رجب یوم ولادت با سعادت حضرت علی ؑ ابن ابی طالب کے مناسبت سے ہونے والی تمام مذہبی تقریبات کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سکردو نے واضح سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے تمام مساجد اور امام بارگاہیں جہاں جہاں عید کی محفلیں منعقد ہوں گی اور جن جن مقامات پر چراغاںکئے جائیں گے اس حوالے سے سکیورٹی فورسز
کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مساجد ، امام بارگاہوں اور چراغاںکے مقامات پر سکیورٹی کو فول پروف بنائے اور فورسز کو تعینا ت کیا جائے گا تاکہ پُر امن فضا کو برقرار رکھا جا سکے اور دونوں سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تمام مقامات پر مجسٹریٹس تعینات کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ سکیورٹی فورسز رات کے اوقات میں گشت کے نظام کو سخت سے سخت کریںاور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو سخت سے سخت بنایا جائے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھے اس کے علاوہ امیر کنٹرول/ڈپٹی کمشنر آفس کنٹرول روم اور پولیس کنٹرول روم میں موجود عملے کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی کہ وہ ہمہ وقت چوکس رہیں اور کسی بھی قسم کی رپورٹ بروقت حکام تک پہنچائیں۔ڈپٹی کمشنر سکردو نے 13رجب یوم ولادت با سعادت حضر ت علی علیہ السلام اور عید نوروز کے مناسبت سے کل 21مارچ 2019کو ضلع سکردو میں عام تعطیل کو اعلان کیا ہے اس حوالے سے تما م سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

تازہ ترین خبریں