11:33 am
کے آئی یو:فیز5کاچوتھامرحلہمزید100طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم

کے آئی یو:فیز5کاچوتھامرحلہمزید100طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم

11:33 am

گلگت ( اوصاف نیوز) قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی میں وزیراعظم قومی لیپ ٹاپ سکیم فیز 5کے چوتھے مرحلے میں مزید 100لیپ ٹاپ طلبہء و طالبات میںتقسیم کیاگیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی خصوصی ہدایات فوکل پرسن برائے لیپ ٹاپ سکیم نعمان بٹ نے
طلبہ و طالبات میں ضروری کاروائی عمل میں لانے کے بعد لیپ ٹاپ تقسیم کیاگیا۔مجموعی طور پر فیز v میں پانچ سو تیس لیپ ٹاپ KIUکو موصول ہوئے ہیں، جن میں سے اب تک 400لیپ ٹاپ تقسیم کئے جاچکے ہیں ۔ باقی لیپ ٹاپ مرحلہ وار تقسیم کیئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں