11:35 am
صوبائی حکومت عوام کے مسائل پرتوجہ دہے، سید یعقوب

صوبائی حکومت عوام کے مسائل پرتوجہ دہے، سید یعقوب

11:35 am

گلگت(خصوصی رپورٹر) عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری سید یعصوب الدین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی حکومت اپنی ناکامیوں اور گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کو سہارادینے کیلئے سیاسی جلسوں اور جھوٹی بیانات پر گزارہ کرنے کے بجائے گلگت بلتستان کے عوام کے حقیقی مسائل پر توجہ دیں، گلگت بلتستان حکومت سرکاری ملازمین اپنی قلیل آمدنی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ذہنی اذیت کا شکار ہیں، حکومت وقت نے گزشتہ تین
سالوں میں جو کام کئے ہیں وہ اپنی مراعات اور تنخواہوں میں تین سو فیصد اضافہ ہے،حکومت کو چاہیے کہ گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین جو گزشتہ 12سالوں سے جمود کا شکار ہیں اپ گریڈیشن کے منتظر ہیں انکے اپ گریڈیشن کو یقینی بنائی جائے ، انہوں نے کہاکہحکومت نے سرکاری ملازمین کے سکیل کو ری وائز کرنے کا جو فیصلہ کیا تھا وہ جمود کا شکار ہے ، عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان اس حوالے سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ملازمین کی اپ گریڈیشن کو یقینی بنائے نیز گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی مراعات اور تنخواہوں کو وفاق کے طرف سے آنے والے ملازمین کے مراعات کے برابر دیئے جائیں ، عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی حقوق کی بحالی اور اکنے مراعات کو وفاق کے طرف سے آنے والے ملازمین کے برابر لانے کیلئے اپنی کردار ادا کرے گی۔

تازہ ترین خبریں