11:37 am
انسانی سمگلنگ کیس میں گرفتارملزم مقبول شاہ عدالت میںپیش

انسانی سمگلنگ کیس میں گرفتارملزم مقبول شاہ عدالت میںپیش

11:37 am

گلگت( بیورورپورٹ) انسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ملزم مقبول شاہ ساکن گاہکوچ غذر کو خصوصی عدالت نے 9روزہ جسمانی ریمانڈ دیکر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ ذرائع کے مطابق درجنوں افراد کو ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے اور انہیں آذربائیجان پہنچانے کے الزام میں مقبول شاہ کو گزشتہ دنوں ایف آئی اے ٹیم نے متاثرین کی درخواست پر چھاپہ مارکر گرفتار کرلیا تھا جبکہ درخواست میں نامزد ایک مرکزی ملزم سعودی عرب میں
روپوش ہوئے بیٹھے ہیں جس کی وطن واپسی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ مقبول شاہ پر الزام ہے کہ انہوں نے درجن سے زائد افراد سیبیرون ملک ملازمت دلوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے ہیں جبکہ انہیں تفریح کے ویزے پر آذربائیجان پہنچادیا تھا اور ملازمت کا پتہ کرنے پر انہیں ملک کے حالات ٹھیک نہ ہونے کا بہانہ بناتا رہا تاہم ویزے کی مدت پوری ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ فریقین نے ایف آئی اے کو درخواست دیتے ہوئے دو افراد کو نامزد کردیا تھا جن میں مقبول شاہ کے علاوہ ہمت علی ساکن سنگل غذر بھی شامل ہے اور درخواست دیا تھا کہ انہیں گرفتار کرکے پیسوں کی ریکوری بھی کی جائے اور فراڈ کے الزام پر سزا دی جائے جس پر ایف آئی اے کے سب انسپکٹر تاج الدین کی قیادت میں ٹیم نے چھاپہ مارکر مقبول شاہ کو گرفتار کیا تھا ۔ بدھ کے روز خصوصی عدالت نے 9روزہ جسمانی ریمانڈ دیکر ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا ہے ۔

تازہ ترین خبریں