11:41 am
نواز شریف کو کچھ ہوا تو عمران خان نہیں کرپشن ذمہ دار ہوگی حفیظ الرحمن

نواز شریف کو کچھ ہوا تو عمران خان نہیں کرپشن ذمہ دار ہوگی حفیظ الرحمن

11:41 am

گلگت (نمائندہ خصوصی) نواز شریف کو کچھ ہوا تو عمران خان نہیں کرپشن ذمہ دار ہوگی حفیظ الرحمن کرپشن کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں جلسے میں عدم شریک ہوکر بلتستان ڈویژن نے حفیظ پر عدم اعتماد کردیا ہے۔ حفیظ دیامر کے ممبران کا اعتماد بھی کھوچکا ہے وفاق نے کوئی فنڈ نہیں کاٹا ہے ایک طرف عمران خان کے پائوں پکڑتے ہیں دوسری طرف جلسوں میں عمران خان پر تنقید کرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے صوبائی جنرل
سیکریٹری فتح اللہ خان نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے نواز شریف کو چور اور ڈاکو ڈکلیئر کردیا ہے اور عمران خان کو آمین اور صادق قرار دے دیا ہے اگر نواز شریف کو کچھ ہوتا ہے تو اس میں عمران خان کاکیا قصور حفیظ عمران کی بھجائے کرپشن کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں۔ حفیظ الرحمن جلسوں میں عمران خان پر تنقید کرتے ہیں دوسری طرف عمران خان کے پائوں پکڑتے ہیں وفاق نے جی بی کا کوئی فنڈ نہیں کاٹا ہے یہ لوگ اپنی کرپشن چھپانے کے لئے عوام کے سامنے مظلوم بننے کی کوشش کررہے ہیں ایک سوال کے جواب میں تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکریٹری نے کہاکہ برسی میں شرکت نہیں کرکے بلتستان ڈویژن نے حفیظ پر مکمل عدم اعتماد کردیا ہے۔ جبکہ دیامر ڈویژن سے ایک دو کے علاوہ کسی سینئر حکومتی ذمہ دار نے شرکت نہیں کی۔ بعض عہدیداران نے معاون خصوصی کا عہدہ حاصل کرنے کے لئے اپنی برتری دیکھانے کی کوشش کی اور کچھ لوگوں کو لیکر جلسے میں شریک ہوئے جبکہ حلقہ ایک کی سینئر قیادت اور ذمہ داروں نے شرکت نہیں کی حفیظ الرحمن عمران خان پر تنقید کرکے نہیں بچ سکتے ہیں ان کے دن گنے جاچکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں