11:43 am
گلگت،برمس سپریم کونسل اورایگزیکٹوباڈی کامشاورتی اجلاس

گلگت،برمس سپریم کونسل اورایگزیکٹوباڈی کامشاورتی اجلاس

11:43 am

گلگت( اوصاف نیوز ) برمس مرکزی امام بارگاہ میں برمس سپریم کونسل اور ایکزیکٹیو باڈی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں اراکین کونسل فدا حُسین ، لیاقت علی، غلام اکبر) (DSP شاہد حُسین ، عمران حُسین، ابرار حُسین ، نثار حُسین ، شرافت حُسین، اور دیگر سمیت عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں اس موقف کا اعادہ کیا گیا کہ برمس کی ملکیتی اراضی کی غیر قانونی و غیر آئینی آلارٹمنٹ کو فوری منسوخ کیا جائے اور
عوام میں پائے جانے والی تشویش کا فوریازالہ کیا جائے نیز وطن عزیز جس نازک دور سے گزار رہا ہے ایسے میں اس حساس خطہ گلگت میں عوامی ملکیتی اراضی پر جبری قبضہ تسلط جمانے کی کوئی بھی مذموم کوشش دشمن ممالک کے موقف کو تقویت پہنچانے کے مترادف ہے جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ فیصلہ اور ) UNCIP ) کے قراردادوں کے مطابق مسلمہ متنازعہ علاقہ جات میںحکومتی اداروں کے نام زمینوں کو آلارٹ کرنا اور جبری قبضہ کرناسپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین اور بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔لہذا حکومت کو چاہیے کہ اِن حالات میں ایسے ہتھکنڈوں کو ناکام بنانے میں عوام کے ساتھ دیں بصورت دیگر برمس ، کُھر ، سامی محلہ ، اور نگرل کے عوام اپنے حق ملکیت و ناموس کی حفاظت کے لئے ہر قسم کے احتجاج و مذہمت کا پورا پورا حق رکھتے ہیں ۔