11:46 am
انورزیب ن لیگ لائرزونگ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر

انورزیب ن لیگ لائرزونگ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر

11:46 am

گلگت( بیورورپورٹ) نوجوان رہنما انور زیب کو پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم گلگت  بلتستان کا صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مقرر کردیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم جی بی کے جنرل سیکریٹری کے دسختطوں سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ 
 
ن کے مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد اس بات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جو کہ پارٹی کے مفاد میں ہے۔ اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم جی بی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری انورزیب نے اوصاف کو بتایا کہ مرکزی قیادت کی جانب سے اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتاہوں اور اس بات کی یقین دہانی کراتاہوں کہ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی کی مزید مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کروںگا۔ پاکستان مسلم لیگ ن ایک نظریاتی جماعت ہے اور پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہے انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں ایک بار پھر مسلم لیگ ن اقتدار میں ہوگی۔

تازہ ترین خبریں