11:48 am
چیئرمین نیب امپھری میں زیرالتواء سکیموں کانوٹس لیں،بشارت انقلابی

چیئرمین نیب امپھری میں زیرالتواء سکیموں کانوٹس لیں،بشارت انقلابی

11:48 am

گلگت( اوصاف نیوز ) چیرمین نیب سے حلقہ نمبر۱  امپھری گلگت  کے زیر التوا سکیموں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں  عوام بھر پور تعاون کریں گے۔ بشارت حسین انقلابی  لاکھوں روپے صرف کوہلوں کی صفائی ، روڑ کارپٹنگ اور واٹر ٹینکی جس سے کئی
 
محلہ جات کے عوام کو پانی میسر ہوتا ہے ناقص مرمت اور محکمہ صحت اور GBPWD گلگت ڈویژن نے کام مکمل ہونے سے پہلے ہی ادائیگیاں کرکے اور من پسند افرا د کو خوش کرکے امپھری کے عوام کو مسائلستان میں دھکیل دیا ہے اور لاکھوں روپے محلہ جات کے نام کے بورڈ بنوانے کے بہانے خرد برد ہوئے لیکن پورے علاقے میں ایک محلہ جات کا بورڈ نظر نہیں آرہا ہے ۔ لہٰذا چیئرمین نیب سے اپیل ہے کہ GBPWD ، واٹر اینڈ پائور ، بی اینڈ آر اور محکمہ ہیلتھ ، محکمہ میونسپل کارپوریشن سے جواب طلب کرے ، سی کلاس ڈسپنسری 12 سالوں سے زیر التوا ہے اور روڑ کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں ، کوہلوں کی صفائی کے نام پر پچھلے سال بھی 26 لاکھ روپے خرد برد ہوچکے ہیں اور روڑ کارپٹنگ سمیت واٹر ٹینکی میں فلٹریشن پلانٹ کا بھی کوئی مناسب انتظام نہیں لیکن متعلقہ سکیموں کو آنکھیں بند کرکے ٹھیکے کی ادائیگیاں کرنا قابل مذمت ہے ۔ لہٰذا چیئرمین نیب سے اپیل ہے کہ موضع امپھری کے زیر التواسکیموں کا نوٹس لے جس کی وجہ سے عوام کو فائدہ دینے کے بجائے اُلٹا اداروں کو بھی نقصان پہنچا یا گیا ہے اگر مذکورہ سکیموں کی کل لاگت کا اندازہ لگایا جائے تو خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔