11:50 am
اساتذہ اورطلباکی صلاحیتوں میں اضافے،نوجوانوں کوہنرمندبنانے کیلئے مددکی جائیگی

اساتذہ اورطلباکی صلاحیتوں میں اضافے،نوجوانوں کوہنرمندبنانے کیلئے مددکی جائیگی

11:50 am

گلگت ( اوصاف نیوز) سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان نجیب عالم کا اسلام آباد میں موجود بین الاقوامی سماجی و فلاحی اداروں اور ڈونرز اداروں کا کامیاب دورہ۔ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان نے انِ اداروں کے ذمہ دار نمائندوں کے ساتھکئی اہم اجلاس منعقد کیے۔ان اجلاسوں کی روشنی میں یہ ادارے محکمہء تعلیم گلگت بلتستان کوجن شعبہ جات اور امور میں بھر پور تعاون کریں گے اُن میں ؛ گلگت بلتستان میں معیارِ تعلیم کو
پروان چڑھانا، اساتذہ اور طلباء و طالبات کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا، نوجوانوں کو ہنر مند بنانا،اساتذہ اور درس و تدریس کی موثر نگرانی (Monitoring & Evaluation) کے لیے مدد دینا، اساتذہ اور طلباء کو تحقیق اور فنونِ لطیفہ کی جانب راغب کرنا،مذید ECD سینٹرز کا قیام عمل میں لانا اور ان سینٹرز کو مثالی سینٹرز بنانا،طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچیوں کی تعلیم کی بڑھوتری میں کلیدی کردار ادا کرنا،سکولز اور کالجز میں جدید آئی ٹی کے نظام کو متعارف کروا کر درس و تدریس کے نظام کو موثر بنانا،گلگت بلتستان کے تمام تعلیمی اداروں کے امور اور انتظامی امور کو اچھے نظم و نسق (Good Governance) کے ذریعے ثمر آور بنانا،مائیکرو سافٹ ٹیسٹنگ سینٹرز کا قیام عمل میں لانا، مائیکرو سافٹ آفس 365 باقاعدہ طور پر محکمہء تعلیم گلگت بلتستان کو دے کر تعلیم کے مجموعی نظام میں بہتری لانا،اس مائیکرو سافٹ کی ٹریننگ کے ذریعے اساتذہ اور طلباء و طالبات کو سند یافتہ (سرٹیفائیڈ) بنانا، اساتذہ کی استعدادِ کار (Capacity Building) کو جدید خطوط پر استوار کرنا ، ’’گلگت بلتستان تعلیمی حکمتِ عملی 2015-30 ‘‘کے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے معاونت فراہم کرنا اورتمام سرکاری تعلیمی اداروںاورتعلیمی انتظامی محکموں میں رابطہ کاری اور ابلاغ کے عمل کو جِلا بخشنا شامل ہے۔سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان نجیب عالم کا جن اداروں اور شخصیات کے ساتھ بار آور اجلاس منعقد ہوئے اُن میں یونیسکو پاکستان کی مس جینسن صاحبہ، مائیکرو سافٹ پاکستان کے محمد عثمان خان ، آغاخان فائونڈیشن کی ڈاکٹر صغریٰ چودھری صاحبہ،برٹش کونسل پاکستان کی نشاط ریاض ، سارہ مرغوب ، محمد علی و سید خاور عباس اوریونیسف پاکستان کے جان مدد و طلحہٰ ذکریا صاحب شامل تھے۔ سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان نجیب عالم کے ساتھ فوکل پرسن، ڈونر کوآرڈنیشن سیل، محکمہء تعلیم گلگت بلتستان عزیز خان اجلاسوں میں شامل رہے۔

تازہ ترین خبریں