11:53 am
جی بی میں پہلی بار’’زو‘‘کاقیام عمل میں لایاجارہاہے، ڈاکٹر زاکر

جی بی میں پہلی بار’’زو‘‘کاقیام عمل میں لایاجارہاہے، ڈاکٹر زاکر

11:53 am

سکردو( وزیر مظفر ) چیف کنزرویٹر محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف اور پارک گلگت بلتستان ڈاکٹر زاکر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پہلی بار زو( zoo) کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس کے لئے فنڈز بھی مختص ہوچکی ہے سکردو میں شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات اس سال پورے گلگت بلتستان میں 35 لاکھ پودے لگائیں گے 3لاکھ پودے ایکے آر ایس پی، ڈیڑھ لاکھ ایس سی او جبکہ کمیونٹی اور محکمہ زراعت کے زریعے بھی 2لاکھ پودے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت محکمہ جنگلات جی بی کو 7 ارب کا گرانٹ دے گی اس سال گلگت بلتستان میں 10 نئے کمیونٹی ٹرافی ہنٹنگ زون بھی بنا رہے ہیں۔