04:27 pm
نوازشریف کے اہلیان جی بی پر احسانات،ہمیشہ دلوں میں رہیں گے،ریاض الدین

نوازشریف کے اہلیان جی بی پر احسانات،ہمیشہ دلوں میں رہیں گے،ریاض الدین

04:27 pm

گلگت (اوصاف نیوز) قائد پاکستان مسلم لیگ ن سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے دلوں میں ہمیشہ رہیں گے محمد نواز شریف کا گلگت بلتستان کے عوام کے اوپر بہت سے احسانات ہیں۔ ان احسانات کا ہم تفصیل کے ساتھ تذکرہ نہیں کرسکتے ہیں۔ محمد نواز شریف کی احسانات گلگت بلتستان کا بچہ بچہ یاد رکھیں گے۔ ان خیالات کااظہار سیکریٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ ن علماء مسائخ ونگ جی بی ریاض الدین نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوںنے کہاکہ ہمیں ہمسایہ ملک سے سبق سیکھنا چاہئے ہمسایہ ملک چین نے سی پیک کا بانی کو تا حیات صدر بنایا اور پاکستان میں سی پیک کا بانی محمد نواز شریف کو جیل بھیجا گیا ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کا قائد محمد نواز شریف کو گلگت بلتستان کے عوام کبھی بھی بھول نہیں جائینگے۔ نواز شریف کے کارکن گلگت بلتستان میں وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کے سایہ تلے موجود ہیں محمد نواز شریف کے لئے گلگت بلتستان میں کارکن اظہار یکجہتی کے لئے گلگت بلتستان کے تمام پریس کلب میں جمع ہوکر متعلقہ ذمہ داروں سے مطالبہ کریں گے کہ محمد نواز شریف سے زیادتی بند کردو ورنہ میں پتھر ہم بھی رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں