04:29 pm
دیامریوتھ موومنٹ کاآج چلاس میںیوم پاکستان ریلی نکالنے کااعلان

دیامریوتھ موومنٹ کاآج چلاس میںیوم پاکستان ریلی نکالنے کااعلان

04:29 pm

چلاس( محمد علی) یوم پاکستان کے حوالے سے دیامر یوتھ موومنٹ کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت دیامر یوتھ موومنٹ کے صدر شبیر احمد قریشی کررہے تھے۔اجلاس میں دیامر یوتھ موومنٹ کے سرپرست اعلی حبیب الرحمن،جنرل سکریٹری شریف شاہ،ترجمان عابد حسین چلاسی،ادریس سالک،عبدالمجید ودیگر عہدایدارن وکارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں یہ کہا گیا کہ 23 مارچ 1940 کو لاہور کے منٹو پارک میں ایک قرارداد پاس کی گی
جسکا مقصد یہ تھا کہ مسلمانوں کو ایک الگ ملک مل جائے جس میں وہ قران وسنت کی روشنی میں اور مکمل آذادی کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر سکیں اور قرارداد کے بعد یعنی سات سال بعد 1947 کو ملک خداداد پاکستان وجود میں آیا۔اسی دن کی خوشی کی مناسبت سے دیامر یوتھ موومنٹ 23 مارچ 2019 کو چلاس شہر کے اندر ایک ریلی منعقد کی جاری ہے جس میں عوام کو یہ شعور دینا مقصود ہوگا کہ ہم آپس کے اتفاق واتحاد کو برقرار رکھ کر ملک کو پیش آنے والے چیلنچز کے مقابلے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ہمارے ازلی دشمن بھارت آذادی کے دن سے لیکر آج تک ہمیں دل سے تسلیم نہیں کررہا ہے اور ہر دن مختلف حربے استعمال کرکے ہمارے ملک کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کررہاہے ہم بھارت کو بتانا چاہیتے ہیں کہ ہمایک قوم ہیں اور ہمارا جزبہ 1940 سے بڑھ کر ہے ہمارے ملک نہ صرف جدید اسلحہ سے لیس ہے بلکہ ایمانی قوت سے سرشار ہے۔

تازہ ترین خبریں