04:39 pm
بے ہنگم ٹریفک پرقابوپانے کے لیے اقدامات کئے جائیں،ڈپٹی کمشنرکی ہدایت

بے ہنگم ٹریفک پرقابوپانے کے لیے اقدامات کئے جائیں،ڈپٹی کمشنرکی ہدایت

04:39 pm

گلگت(اوصاف نیوز) ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی زیر صدار ت ایک اہم اجلاس گلگت شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کو قابوپانے کے حوالے سے منعقد ہوئی ۔جس میں ایس ایس پی گلگت اے سی گلگت ایگزیکٹیو مجسٹریٹ درجہ اول ڈی ایس پی ٹریفک گلگت ، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل ،چیف آفیسر بلدیہ اور دیگر آفیسران نے شرکت کی ۔ڈی سی گلگت نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ روز مرہ بڑھتی ہو ئی ٹریفک کو قابو کر نے کے لیے اقدامات کریں
۔تاکہ گلگت شہر کی بڑھتی ہوئی ٹریفک میں روک تھام لائی جا سکے۔اور ڈی سی گلگت نے فورم کو پائلٹ پراجیکٹ کے بارے میں بتلایا کہ ہم انتظامیہ اور پولیس آپس میں مل جل کر ایک مکمل اور مستقبل کے لئے ایک ٹریفک پلان تیار کر رہے ہیں جو کہ ایک دو یا تین میٹنگ میں حل نہیں ہو سکتا جس کے لئے ہم نے بھرپور محنت اور کام کرنا ہے۔ڈی سی گلگت نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جوٹیال بس سٹینڈ میں ایک ٹیکسی سٹینڈ کھولا جائے جس سے سارا بس سٹینڈ بھی متاثر نہ ہو۔اور اس کے علاوہ گلگت شہر میں غذر کے مختلف اڈے موجود ہیں جن کو شفٹ کر کے زیروپوائنٹ امپھری کے مقامی جگہے میں شفٹ کرنا درکار ہے جس کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کو احکامات جاری کیے کہ وہ ایک مناسب جگہہ معین کرے تاکہ گلگت شہر میں کافی جگہہ ہموار ہو سکے۔جناب ڈی سی گلگت نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ درجہ اول کو کہا کہ آپ چالان فیس کے مطابق جو کہ قانون میں درج ہے اس کے مطابق حساب کتا ب کر کے ایک پروپوزل آئندہ میٹنگ تک پیش کرنے کی ہدایت دی ۔اور مزید کہا کہ کار پارکنگ اور سوزوکیاں کے لئے پارکنگ او ر سٹاف مقرر کیا گیا تھا۔اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے اے سی گلگت اور ڈی ایس پی ٹریفک کو سختی کے ساتھ ہدایات جاری کیے۔ ڈی سی گلگت نے کہا کہ ٹریفک کے دو آفس گھڑی باغ او ردنیور میں کھولی جائیں گی جس میں مجسٹریٹ تعینات ہوگا۔ چالان وغیرہ کاٹنے کے بعد فرد یا اہلکار چالان میں اپیل کے لئے مجسٹریٹ آفس رجوع کرے گا اور چالان قومی خزانہ میں جمع ہوگا۔یہ کہ آئندہ بھی کام ون وے پارکنگ یا ڈبل وے کے لئے پروپوزل تیار کیے جائیں گے۔اور شہر کے صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے Deviders لگائے جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں