04:42 pm
یوم پاکستان،ای سی اوکاصارفین کیلئے منی سپرکارڈکی رقم دوگناکرنیکااعلان(2جدیدانٹرنیٹ موڈیم بھی متعارف)

یوم پاکستان،ای سی اوکاصارفین کیلئے منی سپرکارڈکی رقم دوگناکرنیکااعلان(2جدیدانٹرنیٹ موڈیم بھی متعارف)

04:42 pm

گلگت(اوصاف نیوز)ایس سی او آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کا ایک غیر معمولی نیٹ ورک ہے۔یوم پاکستان کے یادگار موقع پر ایس سی او نے اپنے معزز کسٹمرز کیلئے دو جدیدترین پراڈکٹس اور ایک آفر کا اعلان کیا ہے جن کی تفصیل حسب ذیل ہے ۔ڈونگل ؍مائی فائی(Dongle/MIFI)ایس سی او اپنے کسٹمرز کیلئے ـ"SCO 4G Dongle"اور "SCO 4G MIFI" شروع کر رہا ہے
۔آپ دو مختلف ایس سی او انٹرنیٹ ڈیوائسز میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔دونوں ڈیوائسزڈیٹا مطابقت رکھتی ہیں اور صرف ایس سی او نیٹ ورک پر ہی استعمال ہو سکتی ہیں۔ایس سی او 4Gپیکجزلامحدودماہانہ ڈیٹا کے ساتھ پیش کر رہا ہے ۔SCO 4G Dongleایس سی او 4جی ڈونگل ایک تیز ترین یو ایس بی انٹرنیٹ موڈیم ہے جوکہ بیک وقت 10وائی فائی ڈیوائسز سے منسلک ہو سکتی ہے۔SCO 4G MIFI ایس سی او 4جی مائی فائی ایک تیز ترین انٹرنیٹ موڈیم ہے جو بیک وقت 10وائی فائی ڈیوائسز کے ساتھ منسلک ہو سکتی ہے ۔ سمارٹ ٹی وی ایپ :ایس سی او آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں اپنے تمام کسٹمرز کیلئے ایک اور منفرد سہولت سمارٹ ٹی وی ایپ کی شکل میں لا رہا ہے۔جس پر ایس سی او انٹرنیٹ کے ذریعے 90سے زیادہ چینلز دیکھے جا سکتے ہیں۔اس ایپ کو ایپ سٹور یا گوگل پلے سے بلا معاوضہ ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔آزادی پیکج (منی سپر کارڈ): یوم پاکستان کے تاریخی موقع پر منی سپر کارڈ کو مزید سپر بنا دیا گیا ہے۔ منی سپر کارڈ لوڈ کرنے پر ڈبل لوڈ حاصل کریں۔یہ پیشکش صرف 23مارچ کیلئے ہے ۔

تازہ ترین خبریں