04:43 pm
(بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ)محکمہ زراعت،منرل،سیاحت،سپورٹس،کامرس کے سیکرٹرزتبدیل

(بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ)محکمہ زراعت،منرل،سیاحت،سپورٹس،کامرس کے سیکرٹرزتبدیل

04:43 pm

گلگت (جونیئر شگری سٹاف رپورٹرسے) گلگت بلتستان کی بیوروکریسی میں ایک بار پھر اکھاڑ پچھاڑ ،گلگت بلتستان، چار محکموں کے سیکریڑی تبدیل کر دیئے گئے۔ ، صوبائی حکومت نے زراعت، منرل اینڈ انڈسٹری ،سیاحت ، سپورٹس کلچر، اور کامرس کے سیکریڑی تبدیل کر دیئے۔خادم حسین سلیم سیکریڑی زراعت کو سیکریڑی تعمیرات عامہ گلگت بلتستان تعینات ،جبکہ عاصم نواز ٹوانہ سیکریڑی سیاحت،سپورٹس کلچیر،میر وقار احمد سیکریڑی زراعت فشریز
اور ذوالفقار علی شاہ منرلز اینڈ انڈسٹری ،تعینات کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔سیکریڑیز کے تبادلے 22 مارچ سے کئے گئے ہیں۔ یاد رہے گا کہ سابق سیکریڑی تعمیرات عامہ بلال احمد میمن کی خدمات وفاقی حکومت کو سپرد ہونے کی وجہ سے سیکریڑی ورکس کا عہدہ یکم فروری کو خالی ہوا تھا۔ واضح رہے کہ خادم حسین سلیم اس وقت سیکرٹری زراعت کے طورپرکام کررہے تھے۔ سیکرٹری زراعت خدمات انجام دے چکے ہیں، بطورسیکرٹری تعلیم گلگت بلتستان بھی ڈیوٹی انجام دے چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں