04:53 pm
ملک بھرسمیت گلگت بلتستان میں یوم پاکستان آج بھرپوراندازسے منایاجائیگا(تیاریاں مکمل)

ملک بھرسمیت گلگت بلتستان میں یوم پاکستان آج بھرپوراندازسے منایاجائیگا(تیاریاں مکمل)

04:53 pm

گلگت (سکندر حیات سٹی رپورٹر) ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی 23 مارچ کو 79 یوم پاکستان شایان شان انداز میں منایا جائے گا صبح کا آغاز علاقہ بھر کی تمام مساجد امام بارگاہوں اور جماعت خانوں میں ملک کی سلامتی امن ترقی خوشحالی و بھائی چارگی کے فروغ کے لئے دعائوں سے ہوگا جناح باغ یادگار شہداء میں پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی جبکہ مرکزی تقریب سٹی پارک گلگت میں ہوگا 21
توپوں کی سلامی دی جائے گی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر ایک میں بھی اس دن کی مناسبت سے بہت بڑا پروگرام ہوگا جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ہوں گے۔ جبکہ پاک فوج کے زیر اہتمام ایف سی این اے میں ہی یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب ہوگی اور کلچرل شو بھی ہوگا ان تمام تقاریب میں عوام الناس کے علاوہ حکومتی عہدیداران سول حکام اور عسکری قیادت کے اعلیٰ ذمہ داران شرکت کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی 23 مارچ 79 یوم پاکستان انتہائی عقیدت اور جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ صبح فجر کے بعد تمام مکاتب فکر کے عبادت گاہوں میں ملک کی سلامتی امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں ہوں گے جبکہ ضلعی انتظامیہ یوتھ افیرز جی بی ناردن ایریاز ٹرانسپورٹ کا رپوریشن گلگت بلتستان رولر سپورٹ پروگرام کے تعاون سے سماجی تنظیم دل سے پاکستان کے تحت سٹی پارک گلگت بلتستان ہوگا جس میں سول اور عسکری اعلیٰ حکام شرکت کرینگے۔ جبکہ دوسرا پروگرام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر ایک گلگت میں ہوگا۔ جس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن مہمان خصوصی ہونگے گلگت بلتستان تعلیمی اداروں میں اہم پوزیشن لینے والے طلباء کو انعامات سے نواز دینگے جبکہ ملک کی بہادر جرات مند افواج پاکستان کے زیر اہتمام ایف سی این اے گلگت جوٹیال میں یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک اہم تقریب منعقد ہوگی۔ جس میں کلچرل شوبھی ہوگا۔اور 21 توپوں کی سلامی ہوگی جنا ح باغ اور یادگار شہداء میں پھولوں کی چادر بھی اعلیٰ عسکری اور سول حکام چڑادینگے۔ اس کے علاوہ تمام اضلاع میں مختلف پارٹیوں اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات منعقد ہونگے۔

تازہ ترین خبریں