04:58 pm
امجدایڈووکیٹ ذہنی مریض،استطاعت نہیں توحکومت علاج کابندوبست کرے(عمران وکیل)

امجدایڈووکیٹ ذہنی مریض،استطاعت نہیں توحکومت علاج کابندوبست کرے(عمران وکیل)

04:58 pm

گلگت(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر جنگلات محمد عمران وکیل نے کہا ہے کہ حفیظ الر حمن کی الٹی گنتی شروع نہیں ہوئی ہے بلکہ امجد ایڈووکیٹ کا برا وقت آگیا ہے اور امجد ایڈووکیٹ جو باتیں کر رہا ہے اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ امجد ایڈووکیٹ زہنی مریض بن گئے ہیں اور اگر امجد ایڈووکیٹ کا علاج کی استطاعت نہیں ہے تو صوبائی حکومت اس کے زہنی علاج کا بندوبست کرے گی
اور حفیظ الر حمن ہمارے ٹیم کے کپتان ہیں اور کسی بھی وزیر نے حفیظ الر حمن پر کرپشن کا الزام نہیں لگایا ہے اور امجد ایڈووکیٹ پہلے اپنے حلقے میں کام کریں الیکشن جیت جائیں اور اسمبلی میں آئیں تب بات کریں عوام نے ان کے دور حکومت کو بھی دیکھا ہے جہاں نوکریان فروخت ہوتی تھی میرٹ کا جنازہ نکال دیا گیا تھا سکر دو روڈ پہ سیاست کی گئی اور عوام کے جذبات کے ساتھ کھیلا گیا آئینی حقوق کے نام پر امجد ایڈووکیٹ نے خود تین سے زیادہ مرتبہ یوٹرن مار کر ثابت کر دیا ہے امجدایڈووکیٹ سیاست نہیں بلکہ وکالت کر کے زندگی بسر کرنے والے انسان ہیں ۔انہوں نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ حفیظ الر حمن کے دور حکومت میں غریبوں کو ان کا حق ملا ہے اور میرٹ پر کام ہوا ہے میگا پراجیکٹس پہ کام ہوا ہے اور جن پراجیکٹس کے نام پر پی پی پی نے سیاست کر کے عوام کے جذبات کے ساتھ کھیلا تھا ان پراجیکٹس کو حفیظ الر حمن نے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے ایسے میں اب امجد ایڈووکیٹ کو اپنی سیاست کا خاتمہ نظر آرہا ہے اور ایسے بیانات دے رہے ہیں جو کہ ایک ہی کیسٹ ہے اور حفیظ الر حمن اپنے پانچ سالہ دور اقتدا پورا کرینگے اور اس جمہوری عمل کو لیکر چلینگے کوئی بھی وزیر یا مشیر حفیظ الر حمن کے خلاف نہیں ہے بلکہ حفیظ الر حمن ہمارے ٹیم کے لیڈر ہیں اور ہمیں اپنے لیڈر پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امجد ایڈووکیٹ آئے روز جو یوٹرن کے بیانات دے رہے ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عنقریب پی ٹی آئی میں جانے والے ہیں یا یوٹرن خان کی نقل کر کے عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں امجد ایڈووکیٹ 2020میں اپنی فکر کریں آج تک جس نے اسمبلی کا فلور نہیں دیکھا وہ فٹ پاتھوں پہ بیٹھ کر تجزئے کرے یہ اس کو زیب نہیں دیتا ہے پہلے اپنے حلقے انتخاب میں عوام کی حمایت حاصل کریں اور عوام میں اپنے آپ کو غیر متنازعہ بنائیں کبھی مذہبی لبادہ اوڑھ کر مسجد میں رہے اور کبھی قومیت کے نعرے لگائے لیکن پھر بھی ناکام ہوئے آنے والے انتخابات میں بھی امجد ایڈووکیٹ کو اسمبلی فلور نصیب نہیں ہوگا پھر انہی فٹ پاتھوں پہ بیٹھ کر عوام کو گمراہ کرنا ہے اور مسلم لیگ نے عملی کام کرکے عوام کا مینڈیٹ حاصل کرنا ہے

تازہ ترین خبریں