05:00 pm
یوم پاکستان کے موقع پر بجلی کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت

یوم پاکستان کے موقع پر بجلی کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت

05:00 pm

گلگت(اوصاف نیوز) ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی زیر صدار ت ایک اہم اجلاس 23 مارچ سو ل ایواوڑ کے حوالے سے منعقد ہوئی۔جس میں ایس ایس پی گلگت ،ڈائریکٹر ہیلتھ ،ایکسئن پاو راور اے سی گلگت نے شرکت کی ۔ڈی سی گلگت نے گورنر ہائوس میں 23 مارچ کے حوالے سے انتظامات کرنے کی اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو ہدایت دی کہ گلگت میں موجود قومی ہیروز کوسوینئرز پیش کیے جائیں گے
۔اور پروگرام کو باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا جائے گا ۔اور مہمان خصوصی 23 مارچ کے حوالے سے خصوصی تقرر فرمائیں گے۔اور ایکسئن پاور کو ہدایت دی کہ وہ بجلی کی سپلائی کو یقینی بنائیں۔ڈائریکٹر ہیلتھ کو ہدایت دی کہ وہ پیرامیڈیکل سٹاف اور ڈاکٹر کی تعیناتی کو یقینی بنائیں ۔اور اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو کہا کہ گورنر ہائوس کو آنے والے تمام راستوں کی صفائی ستھرائی کروائیں اور سیٹنگ پلان کے مطابق کیے جائیں۔

تازہ ترین خبریں