05:03 pm
شگر،مڈل سکول کشمل میں استاد کے تشدد سے طالب علم بے ہوش

شگر،مڈل سکول کشمل میں استاد کے تشدد سے طالب علم بے ہوش

05:03 pm

شگر(ممتازشگری سے)مڈل سکول کشمل کااستادجلادبن گیا،طالبعلم پربدترین تشدد،طالبعلم موقع پربے ہوش،والدین کی اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل،تفصیلات کیمطابق بوائزمڈل سکول کشمل کے ساتویں جماعت کے طالبعلم کامران علی پرسبق یادنہ کرنے پراستادنے تشددکرڈالا،جس کی وجہ سے طالبعلم موقع پرہی بے ہوش ہوکرگرپڑا،ساتھی طالبعلموں نے انہیں گھرتک پہنچایا،
والدہ کی طرف سے سکول پرنسپل سے شکایت کرنے پرکوئی نوٹس نہیں لیاگیا،بعدازاں انہوںنے ڈپٹی ڈائریکٹرشگرتک بھی شکایت پہنچائی انہوںنے بھی کوئی ایکشن نہیں لیا،میڈیاسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے طالبعلم کے والدکاکہناتھاکہ مذکورہ استادکی جانب سے تشددکے بعدمیرابیٹامسلسل بیمارہے،وہ تین دن تک سکول نہیں جاسکا،استادنے بیٹے کے سرپرتشددکیا،انہوںنے مزیدکہامحکممہ تعلیم کیطرف سے طالبعلموں پرسزاکی پابندی کے بوجوداس طرح کے فعل انجام دیناانتہائی شرم ناک ہے،انہوںنے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان،وزیرتعلیم گلگت بلتستان،اسسٹنٹ کمشنرشگراورڈپٹی ڈائریکٹرایجوکیشن شگرسمیت تمام اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کرانصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے،اوراستادکے خلاف کاروائی کامطالبہ کیاہے تاکہ کسی دوسرے طالبعلم کے ساتھ اس طرح کاکوئی واقعہ پیش نہ آسکیں۔

تازہ ترین خبریں