05:09 pm
سکردو،ڈورو کے طلباء وطالبات مشکلات سے دوچار

سکردو،ڈورو کے طلباء وطالبات مشکلات سے دوچار

05:09 pm

سکردو( وزیر مظفر ) سکردو کے علاقے ڈورو کے طلباء وطالبات مشکلات سے دوچار سکولوں میں اساتذہ کی کمی کے باعث مسائل جنم لینے لگے علاقہ ڈورو کے عمائدین محمد اقبال، محمد ابراہیم، احمد اوراجلال نے اوصاف کو بتایا کہ گزشتہ 12 سال قبل تعمیر شدہ گرلز مڈل سکول میں تا حال اساتذہ تعینات نہیں 2011 میں سکول کی خالی اسامیوں پر فی میل اساتذہ کی تقرری ہوئی تھی
تاہم تعیناتی کے ایک سال بعد انکا تبادلہ کرایا گیا اور انہیں تھورگو میں ایڈجسٹ کیا گیا جبکہ بوائز پرائمری سکول میں بھی دیگر علاقوں سے اساتذہ کو لاکر ایڈجسٹ کیا گیا اور ان کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے سکولوں میں اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے طلبائ￿ وطالبات کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے علاقے کے ساتھ ذیادتی کرنے میں سپیکر کا ہاتھ ہے ڈورو کے ایل پی سی پر تنخواہ لینے اور ڈیوٹی نہ دینے والے اساتذہ کو سپیکر کی حمایت حاصل ہے اگر حکومت نے فوری توجہ نہ دی تو ہم سکولوں کو تالے لگانے پر مجبور ہو نگے جس کی زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی انہوں نے وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈورو کی سیٹوں پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کو فوری طور پر ڈورو تعینات کر نے کے احکامات جاری کریں یا نء آسامیاں پیدا کرکے اساتذہ کی کمی کو دور کریں

تازہ ترین خبریں