05:22 pm
ڈیٹی کمشنر دیامرکاسودخوروں کیخلاف ایکشن ،متاثرہ شخص کی مددکے لیے ہدایات جاری

ڈیٹی کمشنر دیامرکاسودخوروں کیخلاف ایکشن ،متاثرہ شخص کی مددکے لیے ہدایات جاری

05:22 pm

چلاس(محمدقاسم)ڈیٹی کمشنر دیامر امیر اعظم حمزہ نے پرنٹ میڈیا میں شائع ہونے والی سودی خبر پہ ایکشن لیتے ہوئے سود سے متاثر شخص عبد الحمید کی مدد کے لئے اسسٹنٹ کمشنر چلاس کو ہدایات جاری کر دی۔اسسٹنٹ کمشنر چلاس بلال حسین نے بااثر لوگوں کے سود سے متاثر شخص عبد الحمید کو اپنے دفتر طلب کر کے تمام معلامات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔اسسٹنٹ کمشنر چلاس کے آفس میں عبد الحمید نے اپنا بیان ریکارڈ کرتے ہوئے کیا
کہ مقامی لوگوں سے کاروبار میں شراکت داری پہ پیسے لئے اور کاروبار میں نقصان ہونے پہ اصل رقم حصول کرنے کے بعد سود در سود حصول کرتے ہیں۔مطلوبہ رقم ادا نہ کرنے پہ گھر میں آتے ہیں۔گالم گلوچ اور بدتمیزی پہ اتر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان عناصر کے ظلم سے تنگ آ چکا ہوں اگر مجھے فوری ان سودی عناصر کے چنگل سے نہ چھڑا گیا تو اپنے 12 بچوں سمیت خود سوزی پہ مجبور ہوں گا۔اس موقع پہ اسسٹنٹ کمشنر چلاس بلال حسین نے انہیں تسلی دیتے ہوئے کہا کہ ان عناصر کے نام انتظامیہ کو دیں ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئگی

تازہ ترین خبریں