11:23 am
تقی عثمانی،مولاناشہاب پر حملے قابل مذمت ہیں، حفیظ الرحمن

تقی عثمانی،مولاناشہاب پر حملے قابل مذمت ہیں، حفیظ الرحمن

11:23 am

گلگت (اوصاف نیوز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی اور مولانا شہاب پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وفاقی اور سندھ حکومت سے مجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ
حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ علمائے کرام کیخلاف اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش ہوسکتی ہے۔ لہٰذا وفاقی اور سندھ حکومت کو چاہئے کہ مجرموں کی جلد از جلد گرفتاری عمل میں لاکر ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ وطن عزیز میں انتشار پھیلانے اور غیرمستحکم کرنے والوں کے عزائم خاک میں ملے۔

تازہ ترین خبریں