11:34 am
ڈوروکے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائے گا،ڈپٹی کمشنرسکردو

ڈوروکے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائے گا،ڈپٹی کمشنرسکردو

11:34 am

سکردو( اوصاف نیوز) ڈپٹی کمشنر سکردوسے ڈورو کی وفد سے ملاقات:ڈورو کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق 22مارچ بروز جمعہ ڈپٹی کمشنر سکردوسے دور افتادہ گاوں ڈورو اور شیلا کی ایک وفد نے ملاقات کی اور علاقے کے تعلیم
، صحت، گندم اور دیگر مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر سکردو نے وفد سے علاقے کے مسائل کے حوالے تفصیلی گفت شنیدکی اور مسائل کو محکموں کے ذریعے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عندیہ دیا۔ اس موقع پر وفد نے بتایا کہ پرائمری سکول ڈور میں موجود دو لیڈی ٹیچر ز جن کی ایل پی سی ڈورو میں موجود تھی ان کو ایل پی سی سمیت سکردو تبادلہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے کلاسز بری طرح متاثر ہورہے ہی۔ ان کی شکایت کو سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر سکردو نے ان کے مسلے کو محکمہ تعلیم کے حکام سے مل کر فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

تازہ ترین خبریں