11:41 am
ن لیگ نے 4سال میں جتنی کرپشن کی اسکی مثال نہیں ملتی، نوید اقبال

ن لیگ نے 4سال میں جتنی کرپشن کی اسکی مثال نہیں ملتی، نوید اقبال

11:41 am

گلگت( سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے پولیٹکل ایڈویزر انجئینر نوید اقبال نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے چار سال کے عرصے میں جتنی کرپشن کی اسکی مثال کہیں نہیں ملتی ، کرپشن میں حفیظ الرحمن کی معاونت کرنے
والے سرکاری آفیسران پہلے جیل میںجایئں گے اسکے بعد حفیظ الرحمن اینڈ کمپنی جیل میں ہونگے ۔ حادثاتی طور پر سیاسی میں آنے والے حفیظ الرحمن بڑے بڑے دعوے کرنے کی بجائے اپنی چار سالہ کاردگی پر نظر ثانی کریں ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان چار سال کے عرصے میں گلگت بلتستان کے عوام کو کچھ دینا تو دور کی بات اپنے حلقے کے عوام کو بجلی تک نہیں دے سکے ۔

تازہ ترین خبریں