10:54 am
کے آئی یو:یوم پاکستان کی مناسبت سے رنگارنگ تقریب کاانعقاد

کے آئی یو:یوم پاکستان کی مناسبت سے رنگارنگ تقریب کاانعقاد

10:54 am

گلگت ( اوصاف نیوز ) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یوم پاکستان کے سلسلے میں رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیاگیا۔تقریب میں طلبہ وطالبات نے یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریر ،ملی نغمے اور ٹیبلوز کے ذریعے شرکاء کا لہو گرمائے اورپاکستان زندہ کے فلک شگاف نعرے لگا کر پاکستان سے محبت کا والہانہ اظہار کیا۔یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کا اہتمام KIUپرووسٹ آفس اور KIUسپیچ اینڈ ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے باہمی اشتراک سے کیاگیا۔ تقریب میں ڈین ڈاکٹر خلیل احمد ،ر
جسٹرار ڈاکٹر عبدالحمید لون ،پرووسٹ ڈاکٹر منظور علی سمیت یونیورسٹی کے سینئر منیجمنٹ و فیکلٹی ممبران ،پبلک سکول اینڈ کالج جوٹیال کے اساتذہ،آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کے اساتذسمیت طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈین لائف سائنسز ڈاکٹر خلیل احمد نے کہاکہ یوم پاکستان ہم سے تقاضہ کرتاہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو بروکار لائیں اور ملک کی سماجی واقتصادی ترقی میں اپناحصہ ڈالے ۔بحیثیت اساتذہ اور طلباء ہمیں اپنی زمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے ان صلاحیتوں کو ملک و قوم کی سربلندی کے لیے استعمال میں لائیں۔تقریب کے آخر میں یوم پاکستان کے حوالے سے ڈین ڈاکٹر خلیل احمد ،رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحمیدلون اور پرووسٹ ڈاکٹر منظور علی نے تقریری مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبہ وطالبات میں شیلڈ ز اور پبلک سکول اور آرمی پبلک سکول کے ٹیبلو پیش کرنے والے ننھے منے بچوںمیں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

تازہ ترین خبریں