11:00 am
پولوایسوسی ایشن الیکشن، 21ووٹرووٹ کاسٹ کرنے کےاہل

پولوایسوسی ایشن الیکشن، 21ووٹرووٹ کاسٹ کرنے کےاہل

11:00 am

گلگت ( اوصاف نیوز )  ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ضلع گلگت محمد علی نواز نے کہا ہے کہ ضلع گلگت  کے تمام  پولو ایسوسی ایشن کی کابینہ کے صدر اور جنرل سیکریٹری کے انتخاب کے لئے کا غذات نا مزدگی مو رخہ 26 ما رچ 2019  تک جمع کئے گئے جس کے بعد ووٹر 
 
لسٹ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق گلگت پولو ایسوسی ایشن کے انتخا بات میں 21 ووٹر ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے اہل ہیں جن کی لسٹ جاری کر دی گئی ۔ واضح رہے کی ٹوٹل ضلع گلگ کی 22 پولو کلب تھے جن میں سے 21 کلبوں نے مقررہ تا ریخ تک رجسٹریشن کرا دی ہے ۔کا غذات نا مزدگی جمع کرانے کی آ خری تاریخ مو رخہ 28ما رچ 2019 تک ہے۔ امیدواروں کی لسٹ 29 ما رچ2019کو آویزاں کی جائے گی ۔ امیدواروں پر اعتراضات 2اپریل 2019تک کئے جا ئیں گئے ۔ جس کے بعد کسی قسم کے اعتراضات قابل قبول نہیں ہو نگے ۔ حتمی امیدواروں کی فہرست 3 اپریل 2019 کو آ ویزاں کئے جا ئیں گے ۔ اور انتخابی نشان بھی دئیے جا ئیں گے ۔ الیکشن مو رخہ 6 اپریل2019 دن 10:00 Amسے دوپہر12:00PM تک ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر آفس میں جا ری رہے گے ۔ تمام ٹیموں کے کپتان ودٹ کاسٹ کر یں گے۔

تازہ ترین خبریں