11:13 am
وزیرتعمیرات ہرٹینڈرمیں مداخلت کررہے ہیں، افسر جان

وزیرتعمیرات ہرٹینڈرمیں مداخلت کررہے ہیں، افسر جان

11:13 am

گلگت( بیورورپورٹ) کنٹریکٹر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے سابقہ صدر و سینئر ٹھیکیدار افسرجان نے کہا ہے کہ محکمہ تعمیرات کے ہر ٹینڈر میں وزیرتعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال کی مداخلت ہورہی ہے ۔ نیب کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ۔ بوبر آر سی سی پل میں صرف ایک کمپنی کو پری کرکے ٹینڈر کرنا سوالیہ نشان ہے جبکہ مقابلے میں دس سے زیادہ ٹھیکیداروں نے بھی حصہ لیا تھا ۔سلطان آباد آر سی سی پل پر اندرون خانہ ڈیل کرکے وزیرتعمیرات بلیک لسٹ قسم کے ٹھیکیداروں کو شامل کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات کے تمام ٹھیکوں میں وزیرتعمیرات
از خود مداخلت کرتے ہیں۔ کروڑوں روپے لاگت کی دنیور سڑک کی میٹلنگ میں تمام قواعد و ضوابط نظر انداز کردئے گئے اور کہا کہ میرا حلقہ ہے لہٰذا میں خود اس میں مرضی سے کام کروںگا۔ غذر میں بوبر آر سی سی پل کے معاملے پر بھی آفیسران کو بھی دبائو میں ڈالے رکھا اور صرف ایک کمپنی کو پری کرکے ٹینڈر کردیا ۔سلطان آباد کے آر سی سی پل میں اندرون خانہ منصوبہ تیار کیا گیا ہے اور قانونی ضروریات اور تقاضوں کو پورا نہ کرپانے والی ایک کمپنی کو بھی داخل کرنے کی سازش کی جارہی ہے جس کے لئے تمام آفیسران پر دبائوڈال رہا ہے ، جو بھی آفیسر یا سیکریٹری حکم نہ مانے اور قانون کے مطابق کام کرنے کا جواب دے تو راتوں رات اس کا تبادلہ کیا جارہا ہے صوبائی حکومت کا میرٹ جواب دے رہا ہے ۔ وزیرتعمیرات ڈاکٹر اقبال کے محکمے میں تمام ٹھیکے اپنے پارٹنر ٹھیکیداروں کو دئے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کے نئے سیکریٹری سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ کسی بھی سیاسی دبائو میں نہیں آئیںگے اور میرٹ کے مطابق ٹینڈر کو مزید آگے چلائیںگے ۔ اگر کسی نے خلاف ضابطہ و قانون کام کرنے کی حامی بھری تو نیب سمیت تمام احتساب کے فورموں میں اپنی حاضری کی تیاری کریں۔

تازہ ترین خبریں