11:16 am
چائینہ سمگلنگ میںملوث ملزم محمد اکرم کی ضمانت منسوخ

چائینہ سمگلنگ میںملوث ملزم محمد اکرم کی ضمانت منسوخ

11:16 am

گلگت (اوصاف نیوز) جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل چیف کورٹ کی ڈویژن بنچ نے ہیروئن چائینہ سمگلنگ میںملوث ملزم محمد اکرم کی ضمانت منسوخ کرکے پولیس کے حوالہ کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ ہنزہ کو تین ماہ میں ملزم کا ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔ ملزم محمد اکرم کو محکمہ انسداد منشیات فورس نے احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا ۔تفصیلات اور پولیس ریکارڈ کے مطابق منیجر کی
اطلاع پر 5 اگست 2017 کو محکمہ انسداد منشیات گلگت بلتستان نے ہنزہ مقامی ہوٹل کے گرونڈ فلور میں ملزم کے قبضے میں موجود پیک کارپٹس کو کھولا گیا تو کارپٹس کے اندورنی حصے سے 9 ہزار 5 سو گرام ہروئین برآمد ہوا جوکہ چائینہ سمگلنگ کے لئے پیک کیا گیا تھا محکمہ انسداد منشیات نے زیر FIR نمبر 10/17 زیر دفعات 6/9 (c) اور 14/15 سی این ایس اے 1997 کے تحت مقدمہ قائم کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا بعدازاں ٹرائل کورٹ سپیشل جج ہنزہ نے 22 ستمبر 2017 کو ملزم کو ضمانت پر رہا کردی تھی محکمہ انسداد منشیات گلگت بلتستان نے ملزم کی ضمانت کے خلاف چیف کورٹ میں اپیل دائر کردی تھی فاضل عدالت نے 18 مارچ 2019 دونوں فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کردیا تھا 27 مارچ 2019 کو فاضل بنچ نے ریکارڈ ریکوری سمیت وکلاء کے دلائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ملزم محمد اکرم کی ضمانت منسوخ کرکے پولیس کے حوالہ کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ ہنزہ کو حکم دیدیا کہ تین ماہ میں ملزم کا ٹرائل مکمل کریں فیصلہ جسٹس علی بیگ نے تحریر کیا اور جسٹس ملک حق نواز نے عدالت میںسنا دیا اور فاضل بنچ کے دستخط سے 4 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا اور ملزم کو عدالت سے پولیس نے گرفتار کرکے محکمہ انسداد منشیات فورس کے حوالے کر دیا ۔

تازہ ترین خبریں